طوفان ’جواد‘ کی وجہ سے 59 ٹرینیں منسوخ، ٹرین کے پہیوں کو زنجیر سے باندھا گیا

Source: S.O. News Service | Published on 3rd December 2021, 11:18 PM | ملکی خبریں |

کولکاتا،3؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) سمندری طوفان جواد کے پیش نظر انڈین ریلوے نے مشرقی اور جنوب مشرقی ریلوے کی متعدد ٹرینیں منسوخ کر دی ہیں۔ کولکاتا کے شالیمار یارڈ میں کھڑی ٹرین کے ڈبوں کے پہیوں کو زنجیر سے باندھا جا رہا ہے۔ متعدد ایکسپریس ٹرینیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایسٹرن ریلوے کی جانب سے کل 59 ٹرینیں منسوخ کی گئی ہیں۔

3 اور 4 دسمبر کو، طوفان جواد اڈیشہ کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ جنوب مشرقی ریلوے کے ذرائع کے مطابق جن ٹرینوں کو منسوخ کیا گیا ہے ان میں ہوڑہ-پوری ایکسپریس، دیگھا-وشاکھاپٹنم ایکسپریس، ہوڑہ-سکندرآباد فلک نما ایکسپریس، ہوڑہ یشونت پور دورانتو ایکسپریس، کورومنڈیل ایکسپریس شامل ہیں۔ علاوہ ازیں بنگلور کنٹونمنٹ-گوہاٹی، کنیا کماری-ڈبرو گڑھ وویک ایکسپریس، چنئی-ہاؤڑا میل، امراوتی ایکسپریس، تروچیراپلی-ہاؤڑا سپر فاسٹ ایکسپریس، پوری-سیالدہ دورنتو ایکسپریس، پوری-نیاد ایکسپریس، نندن کنن ایکسپریس، بھونیشور-نئی دہلی راجدھانی ایکسپریس بھی منسوخ کی گئی ہیں۔

نیرج کمار، چیف پبلک ریلیشن آفیسر مشرقی ایسٹرن ریلوے نے کہا کہ طوفان جواد کی وجہ سے اڈیشہ اور آندھرا پردیش سے آنے والی اور جانے والی کئی ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ جن مسافروں نے پہلے ہی سیٹ بک کر رکھی ہے انہیں ایک ٹیکسٹ میسج موصول ہوگا۔ وہ ٹکٹ کی واپسی کر سکیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...