بھٹکل: انجمن پی یوکالج میں سالانہ جلسہ؛ مولانا ہاشم ندوی نے کہا؛ تعلیم  کسی سند یا ڈگری کا نام نہیں بلکہ اخلاق کا نام ہے

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 8th January 2023, 11:57 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:8؍ جنوری(ایس اؤ نیوز ) ہمارے اسلاف نے تعلیم ہی کےذریعے ترقی کی، انسانیت کو فائدہ پہنچایا، تحقیقات کےمیدان میں کارہائےنمایاں انجام دیں۔ تعلیم ہی کےذریعے ہم کسی بھی ثقافت یا کلچر کو بدل سکتےہیں۔ تعلیم  کسی سند یا ڈگری کا نام نہیں بلکہ اخلاق کا نام ہے۔ ان خیالات کا اظہار فکر وخبربھٹکل کے مدیراعلیٰ مولانا سید ہاشم نظام ندوی نے کیا۔

وہ یہاں انجمن پی یوکالج بھٹکل کے صحن میں سنیچرکومنعقدہ سالانہ جلسہ میں مہمان خصوصی کےطورپر طلبا سے مخاطب تھے۔ مولانا نے اپنے خطاب میں طلبا سے کہاکہ ماضی کو سامنے رکھتے ہوئے مستقبل کامنصوبہ بنائیں اور اس کی تعمیر میں لگ جائیں۔ انہوں نے طلبا سے کہاکہ تعلیم عصری ہے نہ دینی ، بلکہ تعلیم کا مطلب اللہ سے جڑنا اور جوڑنا ہے، تعلیم وہ ہے جس سے انسانیت کو فائدہ پہنچے ۔ طلبا کے لئے ضروری ہے کہ وہ کائنات کا مطالعہ کریں ، نئی نئی تحقیقات کے میدان میں کام کریں ، جن مسائل سے انسانیت دوچار ہے اس سےنجات دلانے کی کوشش کریں۔اپنے فرصت کے اوقات کو بے کارضائع نہ کریں بلکہ علم کے حصول میں لگائیں ۔  مولانا نےکہاکہ کسی بھی  ادارے کی کامیابی  میں  چار ستون  ہوتے ہیں۔ طلبا، اساتذہ، والدین وسرپرست اور انتظامیہ۔ اساتذہ بچوں کو امانت سمجھیں ،انہیں  صرف ڈگری ہولڈر نہ بنائیں بلکہ معاشرے کےلئے مثالی اور فائدہ مند بنائیں۔ والدین بچوں کے اخلاق بنائیں اور انتظامیہ بھی بہت اہم رول ادا کرتی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے طلبا سے کہاکہ وہ اپنی دعاؤں میں انتظامیہ اوراس کے عہدیداروں کو بھی یاد رکھیں۔

اعزازی مہمان کے طور پرانجمن کے سرپرست محترم علیم قاضیا نے طلبا سے مختصرخطاب کرتےہوئے کہاکہ طلبا اپنی تعلیم پر کڑی محنت کریں ، دل لگا کر پڑھیں ، اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرتےہوئے بھٹکل کےلئے آئی اے ایس ،آئی پی ایس میں کامیاب ہوکر نام روشن کریں۔ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر ایڈوکیٹ قاضیا مزمل نے جلسہ کی صدارت کی۔

جلسہ کا آغاز عزیزی اسماعیل اکرمی کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ پی یو سائنس دوم کے عزیزی نوشاد نے ہدیہ نعت پیش کی۔ پی یودوم سائنس کے عزیزی سلسبیل کوبٹے نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ کالج فنکشن چیرمن پروفیسر کرن دیواڑیگا نے مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔ کالج پرنسپال پروفیسر محمد یوسف کولا نے کالج کے سالانہ رپورٹ کی خواندگی کی۔ پی یودوم سائنس کے عزیزی عمیر حافظ نے سریلی آواز میں غالب ؔ کی غزل پیش کی۔ پی یو دوم سائنس کے عزیزی زعیم کھروری ، عزیزی زید شیخ ، عزیزی مفاز ائیکری نے طلبا کی نمائندگی کرتےہوئے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

جلسے میں ثقافتی اور کھیل کے میدان میں ضلعی اور ریاستی سطح پر بہترین مظاہرہ پیش کرنے والے طلبا کی تہنیت کی گئی ۔ اسی طرح ثقافتی اور کھیل کے میدان میں جیت حاصل کرنےو الے طلبا کے درمیان انعامات کی تقسیم ہوئی۔ مہمانوں کو میمونٹو پیش کیا۔ عزیزی فارس رکن الدین نے شکریہ کلمات ادا کئے تو پی یو دوم سائنس کے عزیزی محمد انس اور پی یو کامرس اول کے عزیزی عبدالحنان عسکری نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ ڈائس پر انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کےسرپرست محترم ابراہیم قاضیا، نائب صدر محمد صادق پلور، جنرل سکریٹری اسماعیل صدیق، ایڈیشنل جنرل سکریٹری اسحق شاہ بندری اور کالج بورڈ سکریٹری ڈاکٹر محمد سلیم اور کالج نائب پرنسپال پروفیسر عبدالرحیم خان  موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔