ایڈز سے اموات کی تعداد میں 55 فی صد کمی

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 2nd December 2019, 10:43 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن، یکم دسمبر(آئی این ایس انڈیا) چالیس سال سے زیادہ عرصہ قبل جب ایڈز پہلی بار شناخت ہوئی تھی تو اس وقت وہ گویا ایک سزائے موت تصور کی جاتی تھی۔ اس وقت سے اب تک یہ ایک شدید مگر ایک قابل علاج بیماری بن گئی ہے۔ یکم دسمبر ایڈز کا عالمی دن وہ سالانہ موقع ہے جب لوگوں کو یہ احساس دلانے میں مدد کی جاتی ہے کہ ایڈز ابھی تک ہمارے ساتھ ہے اور پیش رفت کے باوجود یہ وبا ختم نہیں ہوئی ہے۔ہر سال دنیا بھر میں کمیونٹیز ایڈز کا عالمی دن اس بیماری کے بارے میں آگاہی، ٹیسٹ کرانے اور اس سے بچاؤ کے پیغامات کے ساتھ مناتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے، آسان ترین طریقہ ہمیشہ کنڈوم کا استعمال ہے۔جب وزرائے صحت نے یکم دسمبر کو ایڈز کا عالمی دن قرار دیا تو انہیں معلوم ہوا کہ دوسری بیماریوں کے بر عکس، ایچ آئی وی وائرس جو ایڈز کا باعث بنتا ہے، عالمی سطح پر پھیل سکتا ہے۔پال کواٹا جو شروع ہی سے ایڈز کے خلاف ایک سرگرم کارکن رہے ہیں، کہتے ہیں کہ میں شروع کے دنوں میں وہاں تھا۔ میں اس وقت وہاں تھا جب ہم دونوں کو اس کا مقابلہ کرنا تھا اور کام کرنا تھا اور ان بہت سے لوگوں کو سپرد خاک کرنا تھا جنہیں ہم پیار کرتے تھے۔ڈاکٹر انتھونی فاؤچی ایڈز کے خلاف لڑائی میں ابتدا سے شامل تھے۔ انہوں نے ایچ آئی وی کے علاج کی دوا تیار کرنے کے لیے کام کیا۔ یہ علاج اتنا موثر ہو گیا ہے کہ اگر کسی متاثرہ شخص کو روزانہ ایک گولی دے دی جائے تو یہ ناممکن ہے کہ وہ وائرس کسی دوسرے میں منتقل ہو سکے۔ ایک اور دوا، 'ٹروویڈا' جو ایڈز سے پاک کسی شخص کو اس بیماری سے بچاتی ہے۔ ڈاکٹر فاؤچی کہتے ہیں کہ ایڈز کو ختم کرنا ایک سادہ عمل ہو سکتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ نے وہ دونوں کام کر لیے یعنی احتیاط اور علاج، اور جنہیں خطرہ لاحق ہے، وہ بچاؤ کی یہ دوا لے لیں، تو اگر آپ نے اس پر پوری طرح سے عمل کر لیا تو آپ اس وبا کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔ان دواؤں کے استعمال سے ایچ آئی وی میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد میں نمایاں طو ر پر کمی آچکی ہے۔ 2004 سے ایڈز سے منسلک اموات کی تعداد میں 55 فیصد سے زیادہ کمی واقع ہو چکی ہے۔ لیکن، ایچ آئی وی کی بیماری کے شکار صرف لگ بھگ 60 فیصد لوگ دوا کا استعمال کرتے ہیں۔پال کواٹا کہتے ہیں کہ ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ ایچ آئی وی ایڈز کے ساتھ بہت سے امتیازی روئے اور بدنامی کے پہلو منسلک ہیں۔کواٹا این ایم اے سی کے لئے کام کرتے ہیں جو ایڈز سے مقابلے کے لیے صحت مند برابری اور نسلی انصاف کی وکالت کرنے والی ایک تنظیم ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ وائرس ہر اس جگہ پھیلتا ہے جہاں لوگوں کو امتیازی سلوک کا سامنا ہوتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پہلی بات تو یہ کہ یہ وائرس نمایاں طور پر رنگدار لوگوں کو متاثر کرتا ہے، دوسری بات یہ کہ یہ نمایاں طور پر ہم جنس پرست مردوں کو متاثر کرتا ہے۔ تیسرا یہ کہ یہ نمایاں طور پر غریب لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔امریکہ میں ایڈز کے شکار افراد کی اکثریت غریب ہے۔ امریکہ سے باہر، ایچ آئی وی ایڈز کے شکار لوگوں کی اکثریت کم اور درمیانی آمدنی والے ملکوں میں رہتی ہے۔ ہر جگہ ٹین ایجرز خطرے میں رہتے ہیں۔ انہیں ٹیسٹنگ، ہیلتھ کئیر اور کونسلنگ تک بہت کم رسائی ہوتی ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ فاؤچی کہتے ہیں کہ ہمیں دواؤں کے علاوہ کچھ اور کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...