اُترکنڑا میں پھر کورونا کے معاملات سو کے ہندسے کو پار کرگئے؛ بھٹکل میں ایک ہی دن 55 کی رپورٹ پوزیٹیو

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th July 2020, 12:53 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 25 جولائی (ایس او نیوز) جس طرح ریاست کرناٹک  میں کورونا کے معاملات دن بدن بڑھتے جارہے ہیں اور گذشتہ چند دنوں سے  پانچ ہزار کے ہندسے کو پار کررہے ہیں، اُسی طرح اُترکنڑا میں بھی ہر روز کورونا کے معاملات میں تشویشناک حد تک اضافہ درج کیا جارہا ہے۔  معاملے کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ  دیہی علاقوں میں  اس وبا کے پھیلنے کے بعد اب اس پر  قابو پانا آسان نظر نہیں آرہا ہے۔

ضلع میں آج سنیچر کو 162 لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جس میں  سب سے زیادہ معاملات پھر ایک بار بھٹکل میں 55 پوزیٹیو   درج کئے گئے ہیں۔  ہلیال میں 45، کاروار میں 12، کمٹہ  میں 5، منڈگوڈ میں 6، انکولہ میں 16، سداپور میں 1، سرسی میں 11، یلاپور میں 1، جوئیڈا میں 2، ہوناور میں 8 معاملات درج ہوئے ہیں۔

ویسے تو ہیلتھ بلٹین کے مطابق آج بھٹکل میں  55 کورونا پوزیٹیو کی تصدیق ہوئی ہے، لیکن ساحل آن لائن کے  ذرائع نے خبر دی ہے کہ آج بھٹکل میں کورونا کے 40 معاملات کے تعلق سے اسے جانکاری ملی ہے  جس میں  مسقط سے آکر کورنٹائن ہونے والوں میں  دو خواتین سمیت سات لوگوں  کی رپورٹ بھی شامل ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ان میں چار لوگ انجمن کورنٹائن سینٹر میں  اور دیگر تین لوگ ہوٹل میں  کورنٹائن میں تھے۔ اسی طرح دبئی سے آئے ہوئے لوگوں میں  بھی ایک  کی رپورٹ پوزیٹیو آنے کی اطلاع ملی ہے جسے  اسکول میں چودہ دن کورنٹائن کرانے کے بعد ہوم کورنٹائن کے لئے گھر بھیجا جاچکا تھا۔

اس کے ساتھ ساتھ  منڈلی سے 4، مُٹھلی اور بیلنی سے 3، 3، شرالی، تلاند اور ہیبلے سے 2، 2،  منکولی، کائیکنی، مرڈیشور اور دیگر بعض علاقوں سے ایک ایک کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔

ویمن سینٹر پھر متحرک:   ویمن سینٹر سے تمام  پوزیٹیو لوگوں کو کورنٹائن کرانے کے بعد اُن کی رپورٹ نیگیٹو آنے پر تمام لوگوں کو گھر بھیج دیا گیا تھا اور ویمن سینٹر کی صفائی ستھرائی اور بیڈ شیٹس وغیرہ تبدیل کرنے کے لئے دو  دنوں سے  کام جاری تھا، آج سنیچر کو  ویمن سینٹر میں پھر کورونا پوزیٹیو متاثرین کو  داخل کرنا شروع کیا گیا ہے۔ آج پہلے دن قریب 15 پوزیٹیو لوگوں کو کورنٹائن کیا گیا ہے۔

خبر ملی ہے کہ بھٹکل تعلقہ اسپتال میں کورونا پوزیٹیو کے 80 لوگوں کو  رکھا گیا تھا، اور مزید کو رکھنے کے لئے بستر نہیں تھے، جس کی وجہ سے صفائی ستھرائی کا کام جلدسے جلد نپٹا کر آج  سے پھر ویمن سینٹر میں کورونا کے متاثرین کو رکھنے کی کاروائی شروع کی گئی ہے۔

88 لوگ ڈسچارج:   آج ایک ہی دن جس طرح سو سے زائد لوگ کورونا پوزیٹیو پائے گئے، اُسی طرح آج ایک ہی دن ضلع کے مختلف  حصوں سے لوگوں کو  صحت یاب ہونے پر ڈسچارج بھی کیا گیا ہے۔ 

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق آج بھٹکل سے 33، ہلیال سے 33،  منڈگوڈ سے 13، کمٹہ سے 5، کاروار سے 3 اور ہوناور سے ایک شخص کو دوسری رپورٹ نیگیٹیو آنے کے بعد ڈسچارج کیا گیا ہے اور گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔د

بتایا گیا ہے کہ ضلع اُترکنڑا میں اب  808 کورونا کے  معاملات ایکٹیو ہیں، دیگر سبھی لوگ صحت یاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...