کرناٹک میں کوروناوائرس کے 5483نئے کیس،84اموات

Source: S.O. News Service | Published on 1st August 2020, 10:37 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،یکم اگست(ایس او نیوز)ریاست کرناٹک میں کوروناوائرس کا قہرجاری ہے۔ریاست بھرمیں آج ایک ہی دن 5,483کورونا کے نئے معاملہ سامنے آئے۔اس طرح ریاست بھرمیں اب تک کوروناپازیٹیوکی جملہ تعداد1,24,115ہوگئی ہے۔

ریاستی محکمہ صحت وبہبودی خاندان کی جانب سے جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق آج بنگلورمیں کوروناکے 2220پازیٹیوکیسوں کا پتہ چلاہے۔ اس کے علاوہ آج بلاری میں 340، بیلگاوی میں 217، اڈپی میں 213، دکشن کنڑااورمیسورمیں 204، دھارواڑمیں 180 شیموگہ میں 158، کلبرگی میں 144، داونگرہ میں 122، رائچورمیں 119، وجئے پورمیں 118، بنگلور دیہی میں 105، بیدرمیں 104، ہاسن میں 100، ٹمکورمیں 95، اترکنڑااورگدگ میں 92، رام نگرمیں 89، باگل کوٹ میں 88، چکمگلورمیں 74،منڈیامیں 65، ہاویری میں 57، یادگیرمیں 56، چکبالاپورمیں 48، چامراج نگرمیں 44، کوپل میں 38، چترادرگہ میں 35، کولارمیں 32،اورکوڈگومیں 30سمیت ریاست بھرمیں کل 5483کوروناکے نئے کیس پائے گئے۔ ریاست بھرمیں اب تک 49,788کورونامتاثرین مکمل شفایاب ہوکراسپتالوں سے ڈسچارج ہوئے ہیں۔فی الحال ریاست میں ایکٹیواورفعال کیسوں کی تعداد72,005ہے۔ آج ریاست میں کوروناوائرس سے 84 افراد فوت ہوگئے۔اس طرح کوروناسے مرنے والوں کی تعداد2314ہوگئی ہے۔بنگلورمیں کوروناسے آج 20افرادجاں بحق ہوگئے۔اس طرح بنگلورمیں کووِڈسے مرنے والوں کی تعداد1029ہوگئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔