بھٹکل انجمن پی یوکالج میں 52ویں سالانہ کھیل مقابلوں کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 30th November 2019, 9:40 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:30؍نومبر(ایس اؤ نیوز)انجمن پی یوکالج بھٹکل کی جانب سے  30نومبر 2019بروز سنیچر کو انجمن گراؤنڈ میں 52ویں سالانہ کھیل مقابلوں کاانعقاد ہوا۔

انجمن کے الومنی ،یونیورسٹی بلیو محمد ایاد ابن نذیر احمد قاسمجی نے بطور مہمان خصوصی پرچم کشائی کی، طلبا کھلاڑیوں سے سلامی لینےکے بعد کھیل مقابلوں کے افتتاح کرنے کا اعلان کرتے ہوئے  طلبا و کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کھیل میں جیت یا انعام اہم نہیں ہوتاہے بلکہ کھیل میں شرکت کرنا ، حصہ لینا، مقابلہ کرنا ہی انسانی زندگی کی کامیابی کی شروعات ہے۔ ہار اور جیت کا سوچے بغیر اپنے کام کو انجام تک پہنچانے کی فکرکریں تو کامیابی ضرور ملے گی۔ زندگی کی ترجیحات ہوتی ہیں ان میں کھیل اورپڑھائی ساتھ ساتھ چلتے ہیں موجودہ دور میں پڑھائی کی طرف زیادہ توجہ دینا اہم ہونے کا خیال ظاہر کیا۔ انہو ں نے کئی مشہور شخصیات کی مثال اور واقعات کو پیش کرتے ہوئے کہاکہ  طلبا سے کہاکہ زندگی میں سادگی کا اپنائیں ، سادگی ہی ہمیں ترقی کی منازل طئے کراتی ہیں ۔

جلسہ کی صدارت کرتے ہوئے اسکول بورڈ سکریٹری آصف دامودی نے طلبا کےڈسپلن  کی ستائش کی اورہدایات سے نوازتے ہوئے کہاکہ طلبا کو ہر وقت آگے بڑھنے کی فکر کرنی چاہئے ، جس کے لئے ڈسپلن بہت ضروری ہوتاہے، آج جس طرح کا مظاہرہ ہم نے دیکھا ہے اس کو جاری رکھتے ہوئے ترقی کی منازل طئے کرنےکی دعائیں دیں۔ کالج نائب پرنسپال پروفیسر عبدالرحیم خان نے مہمان کا بہترین اندازمیں تعارف پیش کرتے ہوئے استقبالیہ و افتتاحی کلمات کو پیش کرتےہوئے کالج کھلاڑیوں کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔

تقریب کا آغاز پی یو سائنس اول کے متعلم حسن رباح  کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ پی یو کامرس اول کے احمد خان نے کھلاڑیوں کو حلف کی خواندگی کرائی ۔ پروفیسر اسماعیل غسان اور پروفیسر نرنجن ہیگڈے نے نظامت کی تو پروفیسر عبدالرووف سونور نے شکریہ اداکیا۔ کالج کے فزیکل ڈائرکٹر کے کلیم اللہ کی نگرانی میں کھیل مقابلے ہوئے۔جن کا کالج پروفیسروں نے بھرپور تعاون کیا۔ ڈائس پر انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے جنرل سکریٹری اسماعیل صدیق، کالج بورڈ سکریٹری محمد محسن شاہ بندری، عبدالرحمن صاحب موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔