ملک میں پہلی بار 5 ہزار مسلمانوں نے عید کی نماز آن لائن ادا کی

Source: S.O. News Service | Published on 27th May 2020, 11:50 AM | ملکی خبریں |

ممبئی،27؍مئی (ایس او نیوز؍یو این آئی)  کورونا وائرس کے سبب جب لوگوں کو مسجد میں جا کر نمازیں پرھنے اورعبادت کرنے پرروک لگی ہوئی ہے اور مسلمان اجتماعی عبادت کے بجائے انفرادی عبادت کرنے پر مجبور ہیں تو ایسی استثنائی صورتحال میں نئی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مہاراشٹرا کی تعلیمی راجدھانی پونے میں واقع ایک بڑے تعلیمی مرکز ’اعظم کیمپس‘ کے روحِ رواں پی اے انعامدار نے بتایا کہ اس عید الفطر کے موقع پر لوگوں کو عید کی نماز پڑھنے، امام کا خطبہ سننے اور دعا میں شرکت کی غرض سے انھوں نے اعظم کیمپس کی مسجد میں ادا کی گئی عید کی نماز اور خطبہ و دعا کو اسے اعظم کیمپس فیس بک پیج پر آن لائن نشر کیا اور جس سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے تقریباً 5000 مسلمانوں نے نماز ادا کی اور خطبہ و دعا سے مستفید ہوئے۔

اس ضمن میں یو این آئی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی اے انعمدار نے تفصیل بتاتے ہوئے موجودہ وبائی صورتحال کے باعث لوگ عید اور دوسری نمازیں اجتماعی طور پر پڑھنے سے محروم ہیں اسی لیے نئی اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے عید کی نماز کو فیس بک پر لائیو نشر کیا گیا۔ اس کے لیے ایک دن قبل ہی جنتا ممکن ہو سکے لوگوں کو واقف کرایا گیا، "ہمارے اپنے جتنے ٹرسٹ ہیں انکے تمام ٹرسٹیوں اور ان سب سے ربط میں رہنے والے اور جاننے والے افراد تک یہ پیغام پہنچایا گیا تھا۔ جس کے بعد 5000 افراد نے یہ آن لائین نماز پڑھی۔ انھوں نے بتایا کہ نماز کو برائے راست نشر کرنے کے لیے امام کے پیچھے ایک کیمرہ لگایا گیا تھا۔اور اسکو فیس بک پر لائیو نشر کیا گیا۔ ا

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔