ہوناور تنظیم سوسائٹی کی طرف سے مستحقین میں تقسیم کئے گئے 500 سے زائد راشن کٹس
ہوناور یکم مئی (ایس او نیوز) ہوناور میں ہوناور تنظیم سوسائٹی کی طرف سے پانچ سو سے زائد مستحقین کو راشن کِٹس تقسیم کی گئی اور کورونا لاک ڈاون کے چلتے عوام الناس کو راحت پہنچانے کی کوشش کی گئی۔
ہوناور تنظیم کے صدر محمد علی شیخ کی قیادت میں ادارہ کے تمام متحرک انتظامیہ اراکین نے کِٹس کی تقسیم میں بھرپور ساتھ دیا اور گھر گھر جاکر کٹس دئے گئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد علی شیخ نے بتایا کہ ملک بھر میں لاک ڈاون کی وجہ سے ہوناور میں اناج کی تمام دکانیں بند ہیں، کاروبار ٹھپ پڑ گیا ہے اور ہر روز مزدوری کرکے پیٹ بھرنے والے افراد بہت زیادہ پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی تکلیفات کو محسوس کرتے ہوئے اُنہیں تنظیم سوسائٹی کی جانب سے اناج سے بھرےکٹس تقسیم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے اس کار خیر میں حصہ لے کر تعاون فراہم کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔