سرسی : ضلع اُترکنڑا میں 500 پیدل پُل تعمیر کرنے رویندرا نائک کا وزیر اعلیٰ بومئی سے مطالبہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th January 2023, 2:18 PM | ساحلی خبریں |

سرسی 11 / جنوری (ایس او نیوز) سوشیل ایکٹیوسٹ رویندرا نائک نے وزیر اعلیٰ بسوا راج بومئی سے مطالبہ کیا ہے کہ 15 جنوری کو سرسی آمد کے موقع پر ضلع کے دیہاتوں میں 500 پیدل پُل تعمیر کرنے کا اعلان کریں ۔

    انہوں نے بتایا کہ ضلع شمالی کینرا 10.571 اسکوائر کلو میٹر پر پھیلا ہے جس میں 5,500 اسکوائر کلو میٹر زمین جنگلات، پہاڑیوں اور ندی نالوں سے بھری ہوئی ہے ۔ ملک کی آزادی کو 7 دہائیاں گزرنے کے بعد بھی ضلع کے دیہاتوں میں رابطے کے وسائل کی ابھی بھی کمی  موجود ہے ۔ پہاڑی اور چٹانی علاقوں میں بسنے والے لوگ جوڑنے والے راستوں کی کمی ہونے کی وجہ سے بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ۔ 

    چھوٹے چھوٹے گاوں اور قریوں کو جوڑنے کے لئے نہروں اور نالوں کے اوپر پیدل پُل نہ ہونے کی وجہ سے گاوں کے لوگوں اور خاص کر طلبہ کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ یہ لوگ خود ہی اپنے یہاں دستیاب لکڑیوں ، درختوں کے تنوں اور دوسری چیزوں سے عارضی پیدل پُل بنا لیتے ہیں اور اسی کو آمد و رفت کا ذریعہ بناتے ہیں ۔ اس طرح کے پیدل پُلوں کی سب سے زیادہ ضرورت ضلع کے دوسرے مقامات کے مقابلے میں  سرسی اور سداپور تعلقہ جات میں نظر آ رہی ہے ۔ 

    رویندرا نائک نے کہا کہ اس پس منظر میں آئندہ  ہفتہ سرسی کا دورہ کرنے والے وزیر اعلیٰ بومئی کو چاہیے کہ وہ ضلع کے عوام کے لئے ایک خصوصی تحفہ کے طور دیہی علاقوں میں کم از کم 500 پیدل پُل تعمیر کرنے کا اعلان کریں ۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔