کاروار کے چھوٹے سے لڑکے نے قائم کیا’اسپِننگ اسکیٹنگ‘ میں ورلڈ ریکارڈ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th April 2019, 8:46 PM | ساحلی خبریں |

کاروار29/اپریل(ایس او نیوز) کاروار کے پانچ سال کی چھوٹی سی عمر کے لڑکے نے ’اسپننگ اسکیٹنگ‘ میں ورلڈ ریکارڈ قائم کرتے ہوئے اپنے شہر اورضلع کا نام دنیا میں روشن کردیا ہے۔

کاروار کے اجّی ہوٹل کے احاطے میں منعقدہ لِمبو اسپننگ اسکیٹنگ مقابلے میں کائیگا رولر اسکیٹرس کی نمائندگی کرنے والے محمد ثاقب نے مسلسل 25 منٹ تک اسپننگ اسکیٹنگ کرتے ہوئے ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام داخل کرلیا۔اس قسم کی مشکل اسکیٹنگ میں سابقہ عالمی ریکارڈ مسلسل16منٹ کا تھا جسے بیلگاوی کے روہن کوکنے نامی ایک لڑکے نے انجام دیاتھا۔ اسے پانچ برس کے ثاقب نے 25منٹ میں بدلتے ہوئے ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ثاقب کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ کائیگا رولر اسکیٹنگ کلب میں مسلسل مشق کیا کرتا ہے۔

اس کھیل میں اسکیٹس باندھ کر اپنے دونوں پاؤں پوری طرح مقابل سمتوں میں پھیلاتے ہوئے 180ڈگری زاویے پر بیٹھنے کی پوزیشن میں اسپننگ کی جاتی ہے جو کہ ایک بہت ہی دشوار عمل ہوتا ہے۔اور صرف پانچ سال کی عمر میں اس قدر مہارت کے ساتھ اس کھیل کامظاہرہ کرنے پر ثاقب کی بہت ہی زیادہ ستائش کی جارہی ہے۔اس طرح اس لڑکے کا نام ایشیا بُک آف ریکارڈ اور انڈیا بُک آف ریکارڈ میں درج ہوگیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔