اترپردیش: پیلی بھیت میں کار پلٹنے سے تین بچوں سمیت پانچ کی موت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th November 2019, 9:38 PM | ملکی خبریں |

پیلی بھیت،29/نومبر(ایس او نیوز/یو این آئی) اترپردیش میں پیلی بھیت ضلع کے گجرولا علاقے میں تیز رفتار کار کے پلٹنے سے شادی کی تقریب سے لوٹ رہے کار میں سوار تین بچوں سمیت پانچ افراد کی موت ہوگئی جبکہ اتنے ہی افراد زخمی ہوگئے۔ پولس ترجمان نے جمعہ کو یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ جمعرات کو پیلی بھیت کے پورنپور علاقے کے سدھیر کالونی کے رہنے والے اشونی اپادھیائے اور امت کشیپ اپنے کنبے کے لوگوں کےک ساتھ ایک شادی کی تقریب میں گئےتھے۔ رات تقریباً ساڑھے 12 بجے شادی سے واپس لوٹتے وقت ان کی کار گجرولا علاقے میں پپریا نیودیا گاؤں کے نزدیک سڑک کے کنارے آندھی میں ٹوٹے پل سے ٹکرا کر پلٹ گئی۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے میں 32 سالہ اشونی اپادھیائے، ان کی 12 سالہ بیٹی نونی اور آٹھ سال کے بیٹے لو کے علاوہ 30 سالہ امت کشیپ اور اس کے سات سالہ بیٹے گولو کی موت واقع ہوگئی۔ حادثے میں تین خواتین اور دو بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ سبھی زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ گجرولا تھانہ انچارج نریش کشیپ اپنی پولس کی گاڑی پر گشت کر رہے تھے اور انہوں نے کار پلٹی ہوئی دیکھی تو فوراً موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔ زخمیوں کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جمعرات کی شام ضلع میں آندھی اور بارش کے دوران پرانا پیڑ اکھڑ کر سڑک کے کنارے گر گیا تھا۔ کار کے تیز رفتار ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ سرزد ہوا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...