اُترکنڑا میں پھرسامنے آئے کورونا کے معاملات؛ کمٹہ میں چار اور سداپور میں ایک کی رپورٹ کورونا پوزیٹو
بھٹکل 31/مئی (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا میں کورونا پوزیٹو کے معاملات ہر روز سامنے آرہے ہیں، آج تازہ رپورٹ کمٹہ اور سداپور سے سامنے آئی ہے جہاں بالترتیب چار اور ایک کیس کورونا پوزیٹو موصول ہوئی ہے۔
ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ کمٹہ سے چار لوگوں کی رپورٹ پوزیٹو آئی ہے جبکہ ایک رپورٹ سداپور سے سامنے آئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ کمٹہ میں جن چار لوگوں میں کورونا کے اثرات پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے، وہ تمام ایک ہی خاندان کے افراد ہیں اور حال ہی میں مہاراشٹرا سے واپس لوٹے ہیں اور واپس آتے ہی انہیں کورنٹائن سینٹر میں الگ تھلگ رکھا گیا تھا اور سمپل جانچ کے لئے روانہ کی گئی تھی، جن کی رپورٹ کورونا پوزیٹو موصول ہوئی ہے۔ ان چار لوگوں میں ایک 58سالہ شخص، اس کی 48سالہ اہلیہ، ایک 28سالہ اور دوسرا 36 سالہ نوجوان شامل ہیں۔
سداپور سے ذرائع نے خبر دی ہے کہ 20 سالہ نوجوان مسقط سے بنگلور ائرپورٹ پر اُترا تھا، پھر بنگلورکورنٹائن سینٹر میں اسے سات دنوں تک الگ تھلگ رکھا گیا تھا، وہ کورنٹائن کی میعاد پوری کرکے سداپور لوٹا تھا اور ہوم کورنٹائن میں تھا، اس کی کورونا کی رپورٹ آج موصول ہوئی ہے جو پوزیٹو ہے۔