منگلورو: گانجہ فروشی میں ملوث 2 ڈاکٹر اور 7 میڈیکل اسٹوڈنٹس معطل
منگلورو،20 / جنوری (ایس او نیوز) پچھلے دنوں پولیس نے الگ الگ میڈیکل کالج اور اسپتال ڈاکٹروں اور میڈیکل اسٹوڈنٹس کو گرفتار کرتے ہوئے گانجہ نوشی اور اس کی فروخت میں ملوث ریکیٹ کا بھانڈا پھوڑ کیا تھا ۔ اس تعلق سے آج مزید افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اس دوران سٹی پولیس کمشنر این ششی کمار نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ اس معاملہ میں ضابطہ کی کارروائی کرتے ہوئے شہر کے ایک نجی میڈیکل کالج کے ذمہ داران نے اپنے ادارے سے وابستہ 2 ڈاکٹروں اور 7 میڈیکل اسٹوڈنٹس کو معطل کرنے احکام جاری کیے ہیں۔