چترادرگہ،12؍اگست (ایس او نیوز) ہیریور تعلقہ کے اڈیوالادیہات کے پاس نیشنل ہائی وے48 پر دوڑتی ہوئی کے ایس آر ٹی سی بس کو اچانک آگ لگی جس کے نتیجے میں 5 مسافرزندہ جل کر خاک ہوگئے جن میں 3بچے بھی شامل تھے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق آتش زدگی کا یہ واقعہ منگل کے دن دیر رات کو پیش آیا جس کی وجہ سے سرکاری بس پوری طرح جل کر خاکستر ہوگئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ بس وجیا پورا سے بنگلورو کی طرف آرہی تھی۔بس میں جب آگ لگی تھی تو اس میں 30مسافر سوار تھے۔مہلوکین کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔اس کے علاوہ کئی مسافر زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہیریور کے سرکاری اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔