انکولہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ تیز رفتار کار لاری سے ٹکراگئی؛ پانچ کی موقع پر موت؛ چار شدید زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th August 2017, 11:52 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 9/اگست (ایس او نیوز)  ضلع اُترکنڑا کے انکولہ تعلقہ میں پیش آئے ایک اندوہناک سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندن کے پانچ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ،جبکہ دیگر چار شدید زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں تین بچے (ایک لڑکا اور ایک لڑکی) اور ایک خاتون شامل ہیں۔ حادثہ بدھ کی شب قریب 9:30 بجے ہونلی نیشنل ہائی وے 63 پر  اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کار جس پر یہ سبھی نو لوگ سوارتھے،  سڑک کنارے پارک کی  گئی ایک لاری سے ٹکراگئی۔ حادثے میں کار کے اگلے حصے کے پرخچے اُڑ گئے ہیں۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کار وجئے پور (بیجاپور) ضلع کے جمنال سے دکشن کنڑا ضلع کے سبرامنیا جارہی تھی۔ مگر راستے میں ہی حادثہ کا شکار ہوگئی۔

مرنے والوں کی شناخت پربھو شرلاشٹی (45)، رُدرپّا گرو پادپّا کوری (55)، سورنا رُدرپّا کوری (45)، آکاش موتپّا شرلا شٹی (12) اور سومیا انگڈی (10) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

زخمیوں کی شناخت دانپّا رُدرپّا  کوری، اُس کا فرزند ادتیہ رُدرپّا کوری،  راجیو گوپال پاٹل اور سنتوش مُتپّاشرلا شٹی  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

فوری طور پر زخمیوں کو کاروار ڈسٹرکٹ اسپتال میں شفٹ کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ آج بدھ صبح  متعلقہ مقام پر ایک لاری میں خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے سڑک کنارے پارک کی گئی تھی، جس کے بعددوپہر کو سامنے سے ایک تیز رفتار لاری اُس لاری سے ٹکراگئی ، جس میں ٹکر مارنے والی لاری کا ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تھا، اب رات ہوتے ہوتے، اُسی پارک کی ہوئی لاری سے پیچھے سے آکر تیز رفتار کار نے ٹکر ماری ہے، جس کے نتیجے میں پانچ افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی ہے۔ زخمیوں میں بھی کچھ کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی انکولہ پولس جائے وقوع پر پہنچی اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا، جہاں سے بعد میں زائد علاج کے لئے اُنہیں کاروار لے جایا گیا۔

انکولہ پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...