جدہ میں الحرمین تیزرفتار ریل کے اسٹیشن پر آگ بھڑک اٹھی، پانچ افراد زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 30th September 2019, 6:52 PM | خلیجی خبریں |

 جدہ 30ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں الحرمین تیزرفتار ریل کے اسٹیشن پر اتوار کے روز آگ بھڑک اٹھی ہے اور محکمہ شہری دفاع کا عملہ اس آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہا ہے۔سعودی عرب کی نظامتِ عامہ برائے شہری دفاع نے اپنے ٹویٹراکاؤنٹ پر اس آتش زدگی کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ اس واقعے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔الحرمین تیز رفتار ریلوے نے اپنیسرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا ہے کہ اسٹیشن پر آگ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر35منٹ پر لگی تھی۔پھراس نیاسٹیشن کی عمارت کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ٹویٹر پر آگ کی ویڈیوز پوسٹ کی گئی ہیں اور ان میں گہرے دھویں کے بادل آسمان کی جانب بلند ہوتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ شہری دفاع کے عملہ کے علاوہ سعودی فورسز کے ہیلی کاپٹر آگ پر قابو پانے کی کارروائی میں شریک تھے۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے الحرمین تیز رفتار ریلوے لائن کا گذشتہ سال ستمبر میں افتتاح کیا تھا۔اور اس نے اکتوبر 2018ء  میں تجارتی بنیاد پر اپنی سروس کا آغاز کیا تھا۔یہ مشرقِ اوسط کے خطے میں پہلی تیزرفتار برقی ٹرین ہے۔الحرمین ریلوے لائن ساڑھے چار سو کلومیٹر طویل ہے اور اس کی دْہری پٹڑی بچھی ہوئی ہے۔یہ مکہ مکرمہ، جدہ،شاہ عبدالعزیزبین الاقوامی ہوائی اڈے،رابغ میں شاہ عبداللہ اکنامک سٹی اور مدینہ منورہ میں واقع پانچ اسٹیشنوں کو آپس میں ملاتی ہے۔اس وقت الحرمین برقی ٹرین تین سو کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے چلائی جا رہی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...