اُڈپی میں 870 بستروں کے 5 کووڈ ڈے کیئر سنٹر کی کشادگی

Source: S.O. News Service | Published on 21st July 2020, 1:30 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی، 21؍ جولائی (ایس او نیوز؍ یو این آئی) اُڈپی ضلع میں غیر علاماتی کووڈ۔19 مریضوں کیلئے 5 ڈے کیئر سنٹرس کی کشادگی عمل میں آئی جن میں مجموعی طور پر 870 بستروں گنجائش ہے، کارکلا میں ایک ، اُڈپی میں 3 اور کنداپور میں 1 قائم کئے گئے۔ ان مراکز میں 100 سے زائد مریض زیر علاج ہیں ۔ ضلع میں کووڈ۔ 19 بڑھتے کیسس کے پیش نظر یہ مراکز کھولے گئے ہیں ۔ یہ غیر علاماتی مریضوں کیلئے قائم کئے گئے جو گھر پر علاج نہیں کروانا چاہتے ۔ ہر مرکز پر ایک نرس اور ایک ڈاکٹر ہوگا۔ ڈاکٹرس دن میں دو مرتبہ مریضوں کی صحت کی جانچ کریں گے۔ کووڈ۔19 مریضوں کو قرنطینہ کرنے ضلع میں 10 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ضلع ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سدھیر چندرا سودا نے کہا کہ فی الحال ضلع میں کووڈ۔19 کے 584 فعال کیسس ہیں جو ضلع کے نامزد کووڈ۔ 19 دواخانوں میں زیر علاج ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔