مونگیر میں دو بزرگ خواتین کا جادو ٹونا کے بہانے قتل، پانچ گرفتار
مونگیر، 3 ؍مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بہار کے مونگیر میں مبینہ طور پر جادوٹونا کا الزام لگاکر دو معمر خواتین کے قتل کے تحت پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ خواتین کی پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔مونگیر کے پولس سپرنٹنڈنٹ گورومنگلا نے بتایا کہ پرملا دیوی (65) اور کپوروا دیوی (70) کی ضلع کے لڑیا تھانہ حلقہ کے تحت آنے والے گوپالی چک گاؤں میں 24 فروری کو قتل کر دیا گیا تھا ۔واضح ہو کہ دونوں بیوائیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ قتل کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے قریبی جنگل سے لاشوں کو کھود کر نکالا۔ گورومنگلا نے بتایا کہ مہلوکین کے رشتہ داروں کی اطلاع پر پولیس نے نو لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ نو میں سے پانچ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن کی شناخت سادھو مانجھی،مختار مانجھی، رام ولاس مانجھی، زندگی مانجھی اور دھرمیش مانجھی کے طور پر ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس دیگر ملزمان کی تلاش میں لگی ہوئی ہے۔