جوئیڈا: اسکول سے غیر حاضر رہنے والے بچے کی بے رحمانہ پٹائی۔ گاؤں والوں نے اسکول ٹیچر کو ہی سبق سکھایا

Source: S.O. News Service | Published on 21st January 2020, 1:02 PM | ساحلی خبریں |

جوئیڈا،21/جنوری (ایس او نیوز) دیہاتوں کے سرکاری اسکولوں میں بچوں کی غیر حاضری ایک عام بات ہے۔ لیکن تعلقہ کے بیرمپالی لوئر پرائمری اسکول میں غیر حاضر رہنے والے چوتھی جماعت کے طالب علم جانو ٹوکّو گؤلی کے ٹیچرروسیّا ریڈی کو اس کی غیر حاضری نے ایسا مشتعل کردیا کہ اس نے بچے کا شرٹ اتار کر ہاتھ اور پیر باندھنے کے بعد اس کی بری طرح پٹائی کرڈالی۔جس کی وجہ سے اس کے بدن پربید کے نشانات ابھر آئے۔

 جب یہ بات جانو کے والدین اور مقامی افراد کو معلوم ہوئی تو انہوں نے اسکول پہنچ کر  بچے کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرنے پرمتعلقہ اسسٹنٹ ٹیچر کی ایک سخت کلاس لے ڈالی اور اسی بید سے اس کو مار پیٹ کر ایک نیا سبق سکھا دیا۔اس کے بعد اسے پولیس کے حوالے کیا ہے، جہاں طلبہ کے ساتھ ظالمانہ برتاؤ کرنے کا کیس درج کردیا گیا ہے۔گاؤں والوں نے محکمہ تعلیمات کے افسران سے بھی اس ٹیچر کی شکایت کی۔ بچے کی پٹائی کا ویڈیو کلپ دیکھنے کے بعد ڈی ڈی پی آئی دیواکر شیٹی نے اس ٹیچر کوفوری طور پر معطل کردیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...