کاروار میں 47و یں نیشنل چلڈرنس سائنس کنونشن کا ہوگا انعقاد۔ دلچسپی رکھنے والے طلبہ توجہ دیں
کاروار 15/نومبر (ایس او نیوز) نیشنل کونسل فور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کمیونی کیشن، گورنمنٹ آف انڈیا، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ، محکمہ تعلیمات عامہ، کرناٹکا کے اشتراک سے ضلعی ریاستی اور ملکی سطح پر بچوں کا سائنس کنونشن منعقد کیا جارہا ہے۔
اس کا مرکزی موضوع صاف، سرسبز اور صحتمند ملک کے لئے سائنس، ٹیکنالوجی اورانوینشن ہوگا۔جس پر طالب علموں کو اپنا پروجیکٹ رپورٹ پیش کرنا ہوگا۔ اس کنونشن کے جونیئر زمرے میں 10تا14سال اور سینئر زمرے میں 14تا17سال کے طلبہ حصہ لے سکیں گے۔ہر زمرے میں دو طالب علموں کی ایک ٹیم حصہ لے سکے گی۔ دلچسپی رکھنے والے طالب علموں کے لئے ویب سائٹ www.ncsc-undia.in پرجاکر مفت میں اپنا رجسٹریشن کروانا لازمی ہے۔
پروجیکٹ کا خلاصہ www.krvp.org جاکر ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔مزید معلومات کے لئے فون نمبر:080/26718939, 9483549159,903698384,9449628680,9448569245 پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔