بنگلورو کے ایک ہی علاقہ میں ڈینگو کے 47 معاملات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th June 2019, 11:05 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19؍جون (ایس او نیوز) پچھلے کچھ ہفتوں سے اییپا نگر علاقہ کے مکین بار بار اسپتالوں کے چکر لگاتے رہے ہیں، مقامی مکینوں کی فلاحی انجمن کے مطابق پچھلے کچھ ہی دنوں کے دوران اس علاقہ میں کم از کم 47 افراد کو ڈینگو کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا جا چکا ہے-مکین اس علاقہ میں ڈینگو کے معاملات میں اضافہ کے لئے مچھروں کی آبادی میں زیادتی کو مورد الزام ٹہراتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ صورت حال کی وجہ یہ ہے کہ گندے پانی کی نالی میں سے ابل کر سڑک پر بہنے والے پانی کو اسی طرح راستہ پر سڑنے کے لئے چھوڑ دیا گیا ہے جہاں مچروں کی افزائش ہوتی ہے-کے آر پورم کے اییپا نگر پہلا مین روڈ پر کوڈی گیہلی سے متصل ہی ایک رہائشی علاقہ ہے جسے کوکنٹ گارڈن لے آؤٹ کہا جاتا ہے، ایک ماہ قبل بنگلور آبی سربراہی اور فضلات کی نکاسی بورڈ (بی ڈبلیو ایس ایس بی)نے اس علاقہ کی سڑک پر پائپ لائن بچھانے کے لئے کھدائی کی تھی اور اس کے بعد سے سڑک کو اسی حال میں چھوڑ دیا گیا ہے، اس لے آؤٹ کے مکین الزام لگاتے ہیں کہ پائپ لائن بچھانے کے کاموں میں بے ترتیبی کی وجہ سے سڑک کے نیچے موجود گندے پانی کے چینلوں میں رساؤ پیدا ہو گیا اور اس سے نکلنے والا پانی، گندے پانی کے چینلوں کے بجائے رہائشی علاقہ کی طرف بہہ کر آگیا ہے اور اس کو نکالنے کی بھی کوئی کوشش نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے اس میں سڑھانڈ پیدا ہو کر صحت کو نقصان پہنچانے والی صورت حال پیدا ہو گئی ہے، اس علاقہ کا پہلا مین روڈ، تقریباً دو سو سے تین سو میٹر تک اسی حالت میں ہے-یہ علاقہ بی بی ایم پی کی ہوڈی وارڈ (نمبر 54)کا ایک حصہ ہیاور مکینوں نے شکایت کی ہے کہ وارڈ کے کارپوریٹر اور علاقہ کے رکن اسمبلی نے ابھی تک اس جانب کوئی توجہ نہیں دی ہے-ڈینگو سے متاثر ہونے والے زیادہ تر مریض 13 سے 25 سال کی درمیانی عمر سے تعلق رکھتے ہیں قریب ہی ایک میڈیکل اسٹور میں کام کرنے والے نوین ٹی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شدید بخار کے لئے دوائیاں خریدنے والے افراد کی تعداد میں بھاری اضافہ ہوا ہے، قریب کے دوسرے علاقے جیسے بیتھل نگر لے آؤٹ اور الفا گارڈن لے آؤٹ کے مکین بھی اس کی وجہ سے کافی پریشان ہیں -

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...