درج فہرست مستحقین میں 4500کاریں تقسیم کی جائیں گی: کمار سوامی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 31st May 2019, 12:33 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،31/مئی(ایس او نیوز) محکمہ سماجی بہبود کی طرف سے شروع کی گئی آئیراوت اسکیم کے تحت درج فہرست طبقوں سے وابستہ مستحقین کو 4500گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔ یہ اعلان آج وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کیا۔ آج ودھان سودھا کے باہر درج فہرست طبقوں سے وابستہ مستحقین میں محکمے کی طرف سے مہیا کروائی گئیں 209 کاریں تقسیم کرتے ہوئے کمار سوامی نے کہاکہ 4500 کاروں میں سے دس فیصد خواتین کو فراہم کی جائیں گی۔اس کے لئے محکمہ 225 کروڑ روپے خرچ کررہاہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت نے اس اسکیم کے تحت ٹیکسی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں اولا اور اوبیر کے ساتھ اشتراک کیاہے، تاکہ امیدواروں کو ڈرائیونگ کی تربیت ہو اور ان کی خدمات کی مارکیٹنگ اولا اور اوبیر کے ذریعے کی جائے۔ اس اسکیم کا مقصد درج فہرست طبقوں سے وابستہ خاندانوں کے معاشی معیار کو بلند کرنا اور ان کے لئے روزگار کے بہتر مواقع پیدا کرنا ہے۔ اس موقع پر ریاستی وزیر برائے سماجی بہبود پریانک کھرگے، وزیر سیاحت سارا مہیش، امبیڈکر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیرمین نارائن سوامی اور دیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...