بھٹکل :ایس ایس ایل سی میں شمالی کینرا کے 45طلبہ کا شاندار پرفارمینس ؛ ریاست کے ٹاپ ٹین میں پایا مقام
بھٹکل13؍اگست (ایس او نیوز)امسال ایس ایس ایل سی امتحانات کے جو نتائج آئے ہیں ا س میں ریاستی سطح پرٹاپ ٹین مقام حاصل کرنے والوں میں شمالی کینرا ضلع کے جملہ45طلبہ شامل ہیں۔
بدھ کے دن جاری کی گئی کامیاب طلبہ کی فہرست کے مطابق شمالی کینرا تعلیمی ضلع کے 22اورسرسی تعلیمی ضلع کے 23طلبہ نے ٹاپ ٹین کی کامیاب طلبہ کی فہرست میں اپنا مقام بنالیا ہے، جس کی وجہ سے پورے ضلع شمالی کینراکے لئے یہ مقام پانے والے طلبہ کی تعداد 45ہوگئی ہے۔ اور شمالی کینرا کے طلبہ نے ضلع کو پہلی مرتبہ اتنی بڑی کامیابی دلائی ہے۔ریاستی سطح پر ٹاپ ٹین فہرست میں شمالی کینرا تعلیمی ضلع سے اپنی جگہ بنانے والے22 طلبہ کی تفصیل یوں ہے:
خیال رہے کہ امسال ایس ایس ایل سی امتحانات میں شمالی کینرا تعلیمی ضلع کے جملہ 14اسکولوں نے صد فی صد نتائج حاصل کیے ہیں جن میں 4 سرکاری، 1امدادی(ایڈیڈ)اور 9غیر امدادی(اَن ایڈیڈ)اسکولس شامل ہیں۔