بہار: ٹرانسپورٹروں سے ساز باز کے الزام میں 13 پولس افسران سمیت 45 جوان معطل

Source: S.O. News Service | Published on 11th November 2019, 11:29 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ،11/نومبر(ایس او نیوز/یو این آئی) بہا رمیں ٹرانسپورٹروں سے ساز باز کر کے امتناع کے باجود دار الحکومت پٹنہ کے مہا تما گاندھی سیتو سے ریت ، پتھر ، گٹی اور تعمیراتی اشیاءلدی ٹرکوں کی آمدورت کی اجازت دینے کے الزام میں تیرہ پولیس افسران سمیت 45 جوانوں کو معطل کر دیا گیا ہے ۔

پٹنہ کے ٹریفک پولس سپرنٹنڈنٹ ڈی امر کیش نے آج پٹنہ میں بتایاکہ ٹرانسپورٹروں سے ساز با ز کر کے امتناع کے باوجود دار الحوکمت پٹنہ کے مہا تما گاندھی سیتو سے ریت ، پتھر ، گٹی اور تعمیراتی اشیاءسے لدی ٹرکوں کی آمدورفت کی اجازت دینے کے الزام میں 13 پولس افسران سمیت 45 جوانوں کو معطل کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ معطل پولس عملوں کے خلاف اگم کنواں تھانے میں ایف آئی آردرج کرائی گئی ہے ۔ ان کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کا عمل جلد ازجلد شروع کر دیا جائے گا۔

پولس سپرنٹنڈنٹ نے بتایاکہ معطل پولیس افسران میں سب انسپکٹر ( ایس آئی ) کامیش پرساد سنگھ ، بھولا یادو ، اندر دیو یادو ، اجے کما ر پانڈے ، ارون کمار جھا ، ونود کمار سنگھ اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر ( اے ایس آئی ) پھول ساگر رام ، راجیو ، راجیو کمار مشرا ، موتی لال ساہ ، رام بابو پاسوان ، راجیش رنجن ، راکیش کمار تریپاٹھی اور جیتندر پرساد شامل ہیں۔ یہ سبھی بائی پاس تھانے کے گاندھی سیتو نمبر 46 علاقے میں تعینات تھے ۔ ان کے علاوہ 32 کانسٹیبل ہیں جنہیں معطل کر دیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...