مینگلور: جنوبی کینرا کی آٹھ اسمبلی نشستوں کے لئے 44  اُمیدواروں نے کانگریس ٹکٹ کے لئے دی درخواست

Source: S.O. News Service | Published on 29th November 2022, 12:13 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو ،29 ؍ نومبر (ایس او نیوز) آئندہ چھ مہینوں کے اندر منعقد ہونے والے ریاستی اسمبلی الیکشن 2023 کے لئے سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں تیز ہوتی جا رہی ہیں اور ٹکٹ کے لئے امیدواروں کی بھاگ دوڑ شروع ہو گئی ہے ۔
    
اس دوران کانگریس پارٹی نے پارٹی کے بلڈنگ فنڈ کے لئے 2 لاکھ روپے عطیہ کے ساتھ ٹکٹ کے خواہشمندوں کو درخواست جمع کرنے کی جو ڈیڈلائن قائم کی تھی وہ 21 نومبر کو ختم ہوگئی ہے ۔ اور حیرت انگیز  طور پر بی جے پی کا مضبوط گڑھ سمجھے جانے والے ضلع دکشن کنڑا کی  جملہ آٹھ نشستوں کے لئے  کانگریس کے 44  اُمیدواروں نے  ٹکٹ کے لئے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  ضلع میں سب سے زیادہ  پتور حلقہ سے اُمیدواروں نے کانگریس ٹکٹ کے لئے درخواستیں دی ہیں جہاں سے ایک درجن سے زائد  فارمس موصول ہوئے ہیں۔اُلال سے کانگریسی لیڈر اور سابق وزیر    یو ٹی قادرتنہا امیدوار ہیں ۔
    
ذرائع کی مانیں تو موڈبیدری سے سابق ایم ایل اے ابھے  چندرا جین اس مرتبہ میدان میں نہیں اترے ہیں ، ان کی جگہ کانگریس یوتھ لیڈر متھن رائے انتخابی امیدوار ہوسکتے ہیں ۔  'بنٹ' طبقے سے تعلق رکھنے والے متھن نے گزشتہ مرتبہ سابقہ پارلیمانی الیکشن میں نلین کمار کٹیل کے ساتھ ایک ناکام مقابلہ کیا تھا ۔ اب اس حلقہ سے کانگریس  پارٹی کے ٹکٹ کے خواہشمندوں کے طور پرمتھن رائے کے علاوہ 'بیلّوا' طبقہ سے تعلق رکھنے والے راج شیکھر کوٹیان اور پرتیبھا کولائی نے بھی درخواست دے رکھی ہے ۔ 
    
بی رما ناتھ رائے نے بنٹوال حلقہ سے کئی مرتبہ الیکشن جیتا ہے ، اب ان کے سامنے اپنی ہی پارٹی کے مقابلہ پر راکیش ملائی اور اشوین رین جیسے دو ہی نام سامنے آئے ہیں ۔ اسی طرح بیلتنگڈی سے کئی مرتبہ الیکشن جیتنے والے وسنت بنگیرا میدان میں اترنے کے  امکانات ہیں ۔ 
    
دو حلقے جہاں سے کانگریس پارٹی اپنا ٹکٹ عیسائیوں کے لئے مختص رکھتی ہے اس میں ایک منگلورو سٹی ساوتھ ہے ۔ یہاں سے 7 خواہشمندوں نے ٹکٹ کے لئے درخواست دی ہے جس میں ایک ہندو بھی شامل ہے ۔ اس سیٹ کے لئے سابق ایم ایل اے جے آر لوبو کو ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے اس وقت اپنی ہی پارٹی کے سابق ایم ایل سی ایوان ڈیسوزا ، شالیت پنٹو ، اے سی ونئے راج، آشیت پیریرا اور میرل ریگو کا سامنا ہے ۔ 
    
منگلورو سٹی نارتھ حلقہ میں سابق ایم ایل اے محی الدین باوا کو ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے کے پی سی سی جنرل سیکریٹری عنایت علی ، سابق میئر ششی دھر ہیگڈے، کویتا سانیل ، یوتھ لیڈر لقمان بنٹوال، کارپوریٹر پرتیبھا کولائی ، انیل کمار پجاری، الطاف سورتکل اور پی ایل پدمنابھا سے مقابلہ ہے ۔
    
سولیا کا حلقہ شیڈول کاسٹ کے لئے مختص ہے اور یہاں جملہ 8 افراد ٹکٹ کے امیدوار ہیں جن میں اَپّی، پرہلاد بیلّی پاڈی، ابھیشیک بیلّی پاڈی، نندا کمار اور کرشنپّا ہیں ۔ 
    
پتور حلقہ کی نمائندگی ماضی میں شکنتلا شیٹی کرتی رہی ہیں اور اس مرتبہ وہ ٹکٹ کی خواہشمند ہیں ، مگر ان کے مقابلے میں وشوا ناتھ رائے، بھرت منڈّوڈی، دھنند جیا اڈپنگایا، ایم ایس محمد، ڈاکٹر راجام ، مامتا گٹّی ، ستیش کیڈنجے، ہیمناتھا شیٹی ، دیویا پربھا، کرپا امر الوا، کوشل پرساد شیٹی اور چندرہاسا شیٹی جیسے 13 افراد ٹکٹ طلب کرنے کی قطار میں لگ گئے ہیں ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...