کورونا وائرس کی شدت کو سمجھنے میں مودی حکومت ناکام ،24؍گھنٹے میں 4213 سے زائد معاملوں سے انتظامیہ میں کھلبلی

Source: S.O. News Service | Published on 12th May 2020, 2:07 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،12؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں محض24/گھنٹوں کے اندر 4213 سے زائد کورونا کے نئے معاملے آنے سے انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ہے- گزشتہ 48؍ دنوں سے جاری ملک گیر لاک ڈاؤن سے کیا کورونا کے پھیلاؤ میں کسی طرح کی کمی نہیں آئی؟ یا پھر سختی کے باوجود ملک کی سیاست بازی نے کورونا کے پھیلاؤ میں اہم رول ادا کیا ہے- جون اور جولائی کے مہینے میں کورونا کے عروج کی پیش گوئی کے باوجود مرکزی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں ضلعی سطح پر زبردست نرمی اور ریلوے خدمات شروع کرنے کے فیصلے اس کے ساتھ کورونا کے ساتھ رہنا سیکھنے جیسے بیانات سے لگتا ہے کہ مودی حکومت نے سابقہ تمام فیصلے غلط لئے جس کی وجہ سے کورونا کے پھیلاؤ میں زبردست اضافہ ہورہا ہے- سنگین حالات کو دیکھتے ہوئے مودی حکومت نے کورونا کے خلاف جنگ میں ہاتھ کھڑا کردیا ہے- حالانکہ ٹرین کی خدمات اور ضلعی سطح پر زبردست نرمی ہندوستانیوں کو موت کے منہ میں ڈھکیل سکتی ہے- یہ جاننے کے باوجود محض معیشت کے استحکام کے لئے اتنا بڑا فیصلہ لینا انتہائی نقصان دہ ہے- جب کہ شدید بحران ہے ایسے میں ملک کو اوپر والے کے بھروسے چھوڑنا کونسی عقلمندی ہے- کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے ٹسٹنگ کی تعداد بڑھانے کی سخت ضرورت تھی لیکن مودی حکومت نے اس طرف دھیان نہیں دیا- کورونا نے ملک میں جنوری ہی میں دستک دے دی تھی اگر فروری سے ہی وزیر اعظم مودی بیدار ہوگئے ہوتے اور ملک گیر لاک ڈاؤن کی بجائے ضلعی سطحی پر سخت پابندی کا نفاذ ہوا ہوتا تو آج صورتحال زیر قابو ہوتی- غلط پالیسی اور منصوبہ بندی کے بغیر اٹھایا گیا قدم اکثر بحران کا شکار ہوجاتا ہے- واضح رہے کہ مہابھارت کی جنگ 18؍دن میں جیتی گئی تھی کورونا کے خلاف جنگ ملک کے ایک سو 30 کروڑ لوگوں کے سہارے وزیر اعظم مودی نے ملک گیر لاک ڈاؤن کے ذریعہ جیتنے کا اعلان کیا تھا لیکن 48 دن گزر جانے کے باوجود کورونا کے مریضوں میں دن بہ دن زبردست اضافے سے ایسا لگتا ہے کہ مودی حکومت یہ جنگ ہارچکی ہے-اسی وجہ سے وہ اس طرح کے فیصلے لینے پر مجبور ہے جن میں انسانی جانوں کے اتلاف کے امکانات زیادہ ہیں - ہندوستان میں مجموعی طور پر اب تک کورونا سے متاثرین کی تعداد 67152 جب کہ مہلوکین کی تعداد 2206 سے زیادہ ہوچکی ہے- مہلوکین کی تعداد دیگر ممالک کے مقابلے میں ہندوستان میں کم ہے جس کی پیش گوئی عالمی صحت تنظیم نے پہلے ہی کردی تھی اس لئے اس معاملے میں مودی حکومت کو اس کامیابی کا سہرا اپنے سر لینا مناسب نہیں -

ایک نظر اس پر بھی

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...