بھٹکل کا اکتالیسواں کورونا سے متاثرہ نوجوان بھی آج کارواراسپتال سے ہوا ڈسچارج؛ کاروار، کمٹہ اور ہوناور سے بھی پانچ لوگ ہوئے رخصت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 2nd June 2020, 12:10 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  یکم جون (ایس او نیوز)  بھٹکل کا اکتالسواں  کورونا سے متاٖثرہ نوجوان بھی آج   پیر کو کاروار کے کمس اسپتال سے ڈسچارج ہوگیا، جس کے ساتھ ہی کورونا سے متاثرہ بھٹکل کے سبھی لوگ  صحت مند ہوکر اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے  اور عافیت کے ساتھ اپنے اپنے گھر پہنچ گئے۔

آج اسپتال سے  جو 27 سالہ  نوجوان ڈسچارج ہوا، وہ 14 مئی  کو ممبئی سے بھٹکل آیا تھا مگر اسے مرڈیشور میں ہی کورنٹائن کیا گیا تھا اور اس کے تھوک کے سیمپل جانچ کے لئے روانہ کئے گئے تھے، 18 مئی کو اس کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی تھی جس کے بعد اسے اُسی دن کاروار کمس ایڈمٹ کیا گیا تھا۔ 

کاروار کمس اسپتال سے آج کاروار کا ایک 37 سالہ شخص، کمٹہ کا ایک 26 سالہ نوجوان،  ہوناور کی 28 سالہ نوجوان لڑکی،  36 سالہ خاتون اور 40 سالہ اس کا شوہر  سمیت بھٹکل کے اس  نوجوان کو یعنی جملہ چھ لوگوں کو   ڈسچارج کیا گیا ہے۔ اب کاروارکمس اسپتال   میں  کورونا سے متاثرہ  32 لوگ زیر علاج ہیں اور اسپتال کے ڈائرکٹر ڈاکٹر گجانند نائک نے بتایا ہے  کہ تمام کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔

بھٹکل تعلقہ سرکاری اسپتال میں نوجوان کے استقبال کے لئے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے جنرل سکریٹری جناب عبدالرقیب ایم جے ندوی سمیت ذمہ داران عنایت اللہ شاہ بندری، یونس رکن الدین،  محمد صادق مٹا اور عزیز الرحمن رکن الدین ندوی موجود تھے،  اسپتال کی طرف سے  نوجوان کو کورونا سے لڑ کر صحت مند ہوکر واپس لوٹنے پر پھول  کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے  مبارکبادی پیش کی گئی اور ضروری کاغذی کاروائی کے بعد گھر جانے کی اجازت دی گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل:کورونا سے متاثرہ لوگ سونارکیری اسکول سے ویمن سینٹر منتقل؛ جےڈی نائیک سمیت کئی لیڈران کی رپورٹ آنی باقی

بھٹکل میں  کورونا کے تیسرے حملے میں جہاں ایک طرف دو لوگ جاں بحق ہوگئے وہیں   اب تک  بھٹکل میں 63 لوگ کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں، بھٹکل کی ایک معروف  شخصیت مینگلور اسپتال میں ایڈمٹ ہیں تو دیگر لوگ بھٹکل سونارکیری اسکول اور بھٹکل تعلقہ سرکاری اسپتال میں داخل کئے گئے تھے ۔ اب ...

آج 16 پوزیٹیو آنے والوں میں تین دبئی سے اور آٹھ وجے واڑہ سے لوٹے لوگ شامل

بھٹکل کے آج جن 16 لوگوں کی رپورٹ کورونا  پوزیٹیو آئی ہے، اُن میں سے تین لوگ دبئی سے آئے ہوئے لوگ ہیں، آٹھ لوگ وجئے واڑہ ،  تین لوگ  اُترپردیش  اور مہاراشٹرا سے لوٹا ہوا ایک شخص بھی آج کی لسٹ میں شامل ہیں۔

کورونا اَپ ڈیٹ:جنوبی کینرامیں آج صبح سے اب تک ہوئی 2افراد کی موت۔ضلع میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ہوئی 22

جنوبی کینرا میں کورونا وباء کے اثرات بہت زیادہ سنگین صورت اختیار کرتے جارہے ہیں۔ آج صبح سے اب تک کووِڈ کے 2 مریض موت کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد ضلع میں وباء کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 22ہوگئی ہے۔

بھٹکل میں نجی اسپتال کی نرس کو لگ گیا کورونا کا مرض۔ایس ایس ایل سی کی طالبہ نرس کی بیٹی کو کیا گیا ہوم کوارنٹین

ایک نجی اسپتال میں خدمات انجام دینے والی نرس کو کووِڈ کا مرض لاحق ہونے کے بعدایس ایس ایل سی کا امتحان دے رہی اس کی بیٹی کو امتحان سے باز رکھتے ہوئے ہوم کوارنٹین کیا گیا ہے۔

بھٹکل ٹاؤن، ہیبلے پنچایت اور جالی پنچایت علاقوں میں لاگو رہے گارات کا کرفیو۔سیل ڈاؤن کیے جارہے ہیں ’ہاٹ اسپاٹس‘

بھٹکل تعلقہ میں کورونا وباء کی بدلتی صورتحال پر قابو پانے کے لئے ضلع انتظامیہ نے لاک ڈاؤن قوانین میں دوبارہ کچھ سختی برتنے کافیصلہ کیا ہے۔اسی کے تحت جمعہ کے دن شام میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بھرت ایس نے عوام کے لئے جو ہدایات جاری کیں اس کے مطابق ...

بھٹکل سے 200 سے زائد تھوک کے نمونے جانچ کے لئے روانہ؛ 16 کی رپورٹ پوزیٹیو آنے کی خبر

حال ہی میں بھٹکل میں   کورونا کے  جو تازہ معاملات سامنے آئے ہیں، اُس  میں مزید اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  اب تک 184 لوگوں کے نمونے جانچ کے لئے روانہ کئے گئے ہیں جس میں سے بعض کی رپورٹ آچکی ہیں، اور بعض کی رپورٹس شام تک    آنے کی توقع ہے۔