مہاراشٹر میں 40,000ڈاکٹر ہڑتال پر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th June 2019, 11:34 PM | ملکی خبریں |

ممبئی، 17 جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر میں 40,000سے زائد ڈاکٹروں نے مغربی بنگال میں ڈاکٹروں کی حمایت میں آئی ایم اے کے ذریعہ بند کی حمایت کرتے ہوئے پیر کو کام کا بائیکاٹ کیا۔ایک افسر نے یہ معلومات دی۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے مختلف سرکاری اور نجی اسپتالوں کے ڈاکٹر بنیادی طور پر اوپی ڈی (بیرونی مریض کے سیکشن) اور دیگر صحت کی خدمات کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے، بھارتی طبی تنظیم (آئی ایم اے) نے مغربی بنگال میں حال ہی میں ڈاکٹروں پر حملے کے پیش نظر ملک بھر میں پیر کو ہڑتال کرنے کا اعلان کیا تھا۔آئی ایم اے کے ایک افسر نے بتایا کہ مہاراشٹر میں 40,000سے زائدڈاکٹروں اور دیگر اطباء نے مغربی بنگال میں اپنے ساتھیوں کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو اپنے وزیر اعلی ممتا بنرجی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حالانکہ ایمرجنسی خدمات متاثر نہیں ہوں گی اور پہلے سے ہی اسپتال میں داخل مریضوں کو تمام ضروری ادویات مہیا کرائی جائیں گی۔آئی ایم اے مہاراشٹر کے سکریٹری ڈاکٹر سہاس پنگلے نے بتایاکہ ہڑتال کی حمایت میں مختلف اسپتالوں میں اوپی ڈی خدمات کو بند کر دیا گیا ہے۔کولکاتہ کے این آر ایس میڈیکل کالج اور اسپتال میں دو ڈاکٹروں پر حملے کے واقعہ کے بعد سے مغربی بنگال میں ڈاکٹر 11 جون سے ہڑتال پر ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔