منگلورو سے زیرو ٹرافک کے درمیان صرف چار گھنٹوں  میں  بنگلورو اسپتال پہنچے نوزائیدہ  کا کا میاب آپریشن  

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th February 2020, 11:41 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بنگلورو ،11؍فروری (ایس او نیوز)  منگلورو کے ایک انسان دوست ڈرائیور محمد حنیف نے ایک40 روزہ مریض بچہ کو منگلورو تا بنگلورو بذریعہ ایمبولنس صرف چار گھنٹوں میں زیرو ٹرافک کے درمیان جئے دیوا اسپتال پہنچا یا تھا۔ جئے دیوا اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے کامیاب اوپن ہارٹ سرجری کے ذریعہ اس ننھے بچے سیف الزمان کو نئی زندگی عطا کردی ہے۔

 40 روزہ سیف کاعلاج جئے دیوا اسپتال کے ڈاکٹر جینت کمار کی قیادت میں ڈاکٹر آنند اور دیگر 10  ڈاکٹروں کی ٹیم نے کیا ہے۔ اس بچہ کو مزید 3 تا 4 دن تک آئی سی یو میں رکھا جائے گا جس کے بعد ڈاکٹر س اس بچہ کو پوری طرح سے خطرہ سے باہر قرار دینے والے ہیں۔

 ڈاکٹروں کی ٹیم نے بتایا کہ اس بچہ کے آپریشن اور علاج کے لئے جملہ 2 لاکھ 50 ہزار کا خرچ آیا ہے، جس میں ایک لاکھ کی رقم اس بچہ کے والدین کے بی پی ایل کارڈ کے ذریعہ حکومت سے حاصل کی گئی ہے۔ بقیہ ڈیڑ ھ لاکھ کا خرچ جئے دیوا اسپتال کے انتظامیہ نے ہی خود برداشت کیا۔ ڈاکٹر منجوناتھ پر ساد نے بتایا کہ فی الحال اسپتال کے اس بچہ کے والدین سے دیڑھ لاکھ کی رقم کا مطالبہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یادر ہے کہ جمعرات کے دن منگلورو کے اسپتال کے ڈاکٹر کی ہدایت پر اس 40 روزہ بیمار بچہ کو ایمبولینس کے ذریعہ زیرو ٹرافک فراہم کر کے منگلورو سے بنگلورو کے جئے دیوا اسپتال لا گیا تھا اور اس بچہ کی جان بچانے ایمولینس ڈرائیور حنیف نے  منگلورو تا بنگلورو یہ فاصلہ صرف 4 گھنٹے 32 منٹ میں طے کر کے اس بچہ کو جئے دیوا اسپتال پہنچایا تھا۔ بے بی سیف الزماں بیلگنڈی تعلقہ اُجرے کے ایک غریب کا  بیٹا ہے۔ اس بچہ کاآپریشن کامیاب ہونے پر جئے دیوا اسپتال میں ڈاکٹروں اور اسپتال کے عملہ نے ڈرائیور حنیف کو میسورو کی پگڑی پہنا کر تحائف پیش کر کے اس کی عزت افزائی کی گئی۔  

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...