بنگلورو، 6؍ اگست (ایس او نیوز) کرناٹک سے زائداز 40 امیدواروں نے 2019 کے یونین پبلک سرویس کمیشن (یو پی ایس سی ) سیول سرویس امتحان میں کامیابی حاصل کی اور اب آئی اے ایس ، آئی ایف ایس اور آئی پی ایس اور دیگر میں ملازمت حاصل کریں گے۔
بلدیہ میں بطور نوڈل آفیسر خدمات انجام دے رہی ایچ ایس کیرتنا نے کہا کہ ’’یو پی ایس سی امتحان کامیاب کرنے پر میں بے حد خوش ہوں۔‘‘قبل ازیں بطور ننھی اداکارہ وہ کئی کنڑا فلموں اور ٹی وی سیریلس میں کام کر چکی ہیں۔ بعد ازاں اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کا امتحان کامیاب کر کے ریاستی حکومت میں ملازم ہوئیں۔ اپنے والد کا خواب شرمند ہ تعبیر کرتے ہوئے کیرتنا نے یو پی ایس سی امتحان میں 167 واں رینک حاصل کیا ۔ بنگلورو کے سی ایس جئے دیو پانچویں رینک کے ساتھ کرناٹک سے اعلیٰ ترین رینک حاصل کرنے والے امیدوار بن گئے ۔
انہوں نے ہالا سورو کے فرینک اینتھونی پبلک اسکول سے تعلیم حاصل کی اور شہر کے نیشنل لا اسکول آف انڈیا یونیورسٹی (این ایل ایس آئی یو ) سے گریجویشن مکمل کیا۔ دوسری کوشش میں ہندوستان کے ایک مشکل ترین امتحان میں کامیابی حاسل کرنے پر جئے دیو نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے عوامی شعبہ میں رہنے کے خواہشمند تھے اور کرناٹک کی خدمت کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
اسی طرح کدور تعلقہ می گبی ہلی سے تعلق کرنے والی یشسونی نے 298 واں ریک حاصل کیا اور کرناٹک کی خدمت کرنے کی دلچسپی ظاہر کی۔
کے ٹی میگھنا کا تعلق متوسط طبقے کے خاندان سے ہے پھر بھی یو پی ایس سی امتحان کامیاب کرنے میں کامیاب رہی۔ حالاناکہ 10 ویں جماعت کے بعد وہ اپنی 70 فیسڈ بینائی سے محروم ہوچکی ہے۔