منگلورو میں ڈینگی بخار کے 40مشتبہ مریض اسپتال میں داخل۔ریاستی سطح پر% 70ملیریا کے معاملات منگلورو میں درج ہوئے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd June 2019, 9:42 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو22/جون(ایس او نیوز) گزشتہ تین ہفتوں کے دوران منگلورو کے گجّر کیرے نامی علاقے میں ڈینگی بخار کے 40مشتبہ مریض اسپتال میں داخل کیے گئے ہیں تفتیش کے بعد ان میں سے ایک معاملے میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوگئی ہے۔

اس بات کی اطلاع مچھروں، مکھیوں اور پسوؤں سے پھیلنے والے امراض پر قابو پانے کی مہم پر تعینات ڈسٹرکٹ آفیسر ڈاکٹر ارون نے بتایا کہ گجرکیرے میں بخار کے مریضوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اس کا اہم سبب گھروں کے باہر پانی کاجمع ہونا ہے جس سے مچھروں کی افزائش ہورہی ہے اور ان کے کاٹنے سے بخار کے معاملات تیزی آگئی ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے امراض کی روک تھام کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں اور جلد ہی اس پر قابو پالیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ڈینگی کامرض ڈینگی وائرس والے مچھروں کے کاٹنے سے ہوتاہے جس میں تیز بخار، جسم پر لال چکتّے، سر میں بہت ہی زیادہ درد اور قئے وغیرہ کی علامات پائی جاتی ہیں۔علاج میں غفلت سے یہ مرض جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ اس مرض کی تشخیص کے لئے خون کی خصوصی جانچ کرنی پڑتی ہے۔  بنگلورو میونسپل کارپوریشن کی رپورٹ کے مطابق جنوری سے مئی کے مہینے تک ریاست کرناٹکا میں ڈینگی بخار کے معاملات میں %26.5کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 

دوسری طرف جہاں تک ملیریا بخار کا تعلق ہے اس بارے میں منگلورو ہیلتھ ڈپارٹمنٹ اورمیونسپل کارپوریشن کی رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ ریاستی سطح پر %70ملیریا کے کیس ضلع جنوبی کینراسے ریکارڈکیے گئے ہیں۔جنوری سے اب تک ضلع میں 494ملیریاکے معاملات سامنے آئے ہیں، جن میں زیادہ تر مریض منگلوروکے رہنے والے ہیں۔جملہ 470معاملا ت منگلورو میونسپل کارپوریشن کے حدود میں دیکھے گئے ہیں۔ضلع جنوبی کینرا کے مہاکالی پاڈو میں تیز بخار کے 30مریض پائے گئے جن میں سے 18معاملات میں ڈینگی کی علامات موجود تھیں۔ تفتیش کرنے پر ان میں سے 4مریضوں کے اندر ڈینگی کے وائرس ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔    

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...