یوپی میں الہ آباد نام والے چار اسٹیشنوں کے نام تبدیل

Source: S.O. News Service | Published on 21st February 2020, 11:41 PM | ملکی خبریں |

الہ آباد،21/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) انڈین ریلوے نے اتر پردیش کے ضلع ہآباد کے چار ریلوے اسٹیشنوں کا نام تبدیل کردیا ہے۔ جمعرات کو جاری بیان کے مطابق اب الہ آباد جکشن ’پریاگ راج جکشن‘ کے نام سے جانا جائے گا۔ اسی طرح سے الہ آباد میں واقع الہ آباد سٹی اب ’پریاگ راج رام باغ‘، الہ آباد چھیوکی ’پریاگ راج چھیوکی‘، اور پریاگ گھاٹ ’پریاگ راج سنگم‘ کے نام سے جانے جائیں گے۔

مرکزی وزیر پیوش گوئل نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ’’مرکزی اور ریاستی حکومت نے پریاگ راج میں واقع چار اسٹیشنوں، الہ آباد جکشن، الہ آباد سٹی، الہ آباد چھیوکی اور پریاگ گھاٹ اسٹیشنوں کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کا نام اب پریاگ راج سے شروع ہوگا۔ حکومت کا یہ فیصلہ شہر کی پرانے شناخت کو واپس لائے گا۔‘‘

اس سے قبل 18 اکتوبر 2018 کو اترپردیش حکومت نے 2019 کمبھ میلہ سے عین قبل الہ آباد کا نام تبدیل کر کے پریاگ راج کردیا تھا اس کے بعد جنوری 2019 میں مرکزی حکومت نے اسے منظوری فراہم کردی تھی۔ تاہم اسٹیشن کا نام حکومت نے ضلع کا نام تبدیل کرنے کے ڈیڑھ سال بعد تبدیل کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...