منگلورو سمندر میں غرقآب ماہی گیر کشتی سے لاپتہ تمام چھ ماہی گیروں کی نعشیں برآمد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 2nd December 2020, 6:20 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو:2؍دسمبر (ایس اؤ نیوز) منگلورو سے 15ناٹیکل میل دور گہرے سمندر میں پیر کی رات غرقآب ہوئی ماہی گیر بوٹ میں سے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے تمام 6 ماہی گیروں کی نعشیں برآمد کرلی گئی ہیں غرق ہونے والی بوٹ پر سوار دیگر 19ماہی گیربحفاظت بچا لئے گئے ہیں۔ ماہی گیر کشتی ڈوبنے سے مچھلیوں کا شکار کرنے والی جال اور کشتی سمیت 70لاکھ روپیوں کے نقصان کا انداز لگایا گیا ہے۔

جن ماہی گیروں کی نعشیں برآمد کرلی گئی ہیں  ان کی شناخت پانڈورنگا سورنا (58)،پریتم (25)، انصار(31)، چنتن،   ضیاء اللہ (32) اور حسینار (25) کی حیثیت سے کی گئی ہیں

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق تمام ماہی گیروں پر اپنے اپنے گھر اور اپنے پورے خاندان کی ذمہ داریاں تھیں، ۔پانڈورنگا سورنا پچھلے 30 سالوں سے اسی پیشے سے وابستہ تھے۔ پریتم بیرون ملک میں روزگار تھا ملک لوٹنے کےبعد ماہی گیر ی پیشے سے وابستہ ہوگیا تھا۔

 سبھی ماہی گیر بہترین تیراک تھے، بتایا گیا ہے کہ کشتی پلٹنے کی وجہ سے یہ سبھی چھ ماہی گیر مچھلی کی جال کے نیچے پھنس گئے جس کی وجہ سے انہیں تیر کر کنارے تک پہنچنا ممکن نہیں ہوسکا۔ البتہ جن کو کشتی نے دور پھینک دیا تھا وہ تیرکر ساحل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

یاد رہے کہ کلائی چترا پور کے پرشانت کی ملکیت والی ’شری رکشھا‘ پرشین بوٹ پیر کی صبح 6بجے 25ماہی گیروں کو ساتھ لے کر گہرے سمندر میں مچھلیوں کے شکار کے لئے نکلی تھی ۔ شام 30- 5بجے انہوں نے مچھلیوں کے لئے جال بچھایا۔ 30- 7بجے جب مچھلیوں سمیت جال کھینچنے لگے تو کشتی توازن کھوکر پلٹ کر سمندر میں ڈوب گئی۔ تین ماہی گیر چھوٹی کشتی میں سوا ر تھے تو بقیہ سبھی بڑی ماہی گیر کشتی پر ہی تھے۔ جب کشتی پلٹی تو کشتی پر سوار سبھی ماہی گیر سمندر میں گرگئے ان میں سے 16لوگ تیرتے ہوئے کنارے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

25 ماہی  گیروں میں سے 7لوگوں کا تعلق ریاست اڑیسہ سے جبکہ بقیہ سبھی ماہی گیرمنگلورو کے ہیں۔

حادثے کے بعد جائے وقوع پر پہنچ کر رکن اسمبلی ویدیاس کامت ، یوٹی قادر، ماہی گیر نگم کے صدر نتین کمار ، ڈی سی ڈاکٹر راجیندر کمار وغیرہ نے  پہنچ کر حالات کی جانکاری لی۔ اس موقع پر وزیر برائے بندرگاہ اور ماہی گیر کوٹا شری نوا س پجاری نے بتایا کہ حادثے کےمتعلق وزیر اعلیٰ کو پوری جانکاری دی گئی ہے انہوں نے واقعے پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے خاندان والوں کو حکومت کی طرف سے چھ چھ لاکھ روپیہ معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

بھٹکل میں مسلم رپورٹروں کی طرف سے غیر مسلم رپورٹروں کوپیش کی گئی عید الفطر کی مٹھائیاں

ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن   بھٹکل  کے مسلم رپورٹروں کی طرف سے بھٹکل کے غیر مسلم رپورٹروں کو عید الفطر کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اُنہیں عید کے تعلق سے  معلومات فراہم کی گئیں۔

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

منگلورو میں وزیر اعظم مودی کا زبردست روڈ شو 

پارلیمانی الیکشن میں منگلورو حلقے سے بی جے پی امیدوار کیپٹن برجیش چوٹا اور اڈپی - چکمگلورو حلقوں سے بی جے پی امیدوار کوٹا سرینواس پجاری کے حق میں تشہیری مہم کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی نے منگلورو شہر میں ایک زبردست روڈ شو کیا جس میں بی جے پی کارکنان، لیڈران اور عوام کے ایک جم ...