اڑیسہ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں مارے گئے 4 ماؤنواز، ایک خاتون بھی شامل

Source: S.O. News Service | Published on 5th July 2020, 10:03 PM | ملکی خبریں |

بھونیشور،5جولائی(آئی این ایس انڈیا) اڑیسہ کے کندھمال ضلع میں اتوار کے روز ایک گھنے جنگل میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں کم سے کم چار ماؤ نواز مارے گئے۔

پولیس کے ڈائریکٹر جنرل ابھے نے بتایا کہ انکاؤنٹر میں کچھ ماؤنواز زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انٹیلی جنس  اطلاعات کی بنیاد پر اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کے افسران اور ضلعی رضاکار فورس (ڈی وی ایف) کے افسران کے ایک دستہ نے علی ا لصباح کندھمال ضلع کے تمودی بندھ علاقے میں ایک جنگل میں چھاپہ ماری کی تھی۔سکیورٹی فورسز جیسے ہی ماؤنوازوں کے ٹھکانے کے قریب پہنچے، ماؤنوازوں نے گولیاں چلانا شروع کردیا، جس کی وجہ سے انکاؤنٹر شروع ہوگیا۔ اس دوران چار ماؤ نواز مارے گئے۔

ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ اس علاقے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان چاروں افراد پر کالعدم سی پی آئی (ماؤ نواز) کے ممبر ہونے کا شبہ ہے۔پولیس کے ڈائریکٹر جنرل نے یہ بھی بتایا کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ کندھمال سپرنٹنڈنٹ پولیس پرتیک سنگھ دیگر اعلی پولیس افسران کے ساتھ جائے وقوع پہنچے۔ بتایا گیا کہ ہلاک ماؤنوازوں میں ایک خاتون ماؤنواز بھی شامل ہے۔

چیف سکریٹری اے کے ترپاٹھی نے سیکیورٹی فورسز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم نے عسکریت پسندوں سے لڑنے کے اڑیسہ کے عزم کو تقویت بخشا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیاکہ کندھمال میں کامیاب مہم پر اڑیسہ پولیس کے افسران اور جوانوں کو مبارکباد، قابل جرات کام۔ چار ماؤ نوازوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اس سے ریاست کو انتہا پسندی سے پاک کرنے اور ریاست کی مجموعی ترقی کو تقویت دینے کے ہمارے عزم کو تقویت ملی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...