کرناٹک میں 4سرکاری میڈیکل کالجوں کا قیام ہوگا: ڈاکٹر کے سدھاکر

Source: S.O. News Service | Published on 20th August 2022, 1:35 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 20؍ اگست (ایس او نیوز) مارچ 2023تک ریاست کرناٹک  میں 4 سرکاری میڈیکل کالجوں کی شروعات ہوجائے گی۔یہ بات ریاستی وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن و ہیلتھ و مقامی رکن اسمبلی ڈاکٹر کے سدھاکر نے تعلقہ کے بیرسندراکے قریب زیر تعمیر سرکاری میڈیکل کالج کا معائنہ کرنے کے بعد کہی۔

انہوں نے بتایا کہ سال 2023 ماہ جنوری میں چکبالاپور ضلع کی سرکاری میڈیکل کالج کا افتتاح کیا جائے گا اور اگلے دو ماہ میں ریاست کے ہاویری،یادگیر اور چکمگلورو میں بھی مارچ کے آخر تک سرکاری میڈیکل کالجوں کا افتتاح کیا جائے گا۔حکومت نے بنگلور کے شیواجی نگر میں اٹل بہاری واجپائی میڈیکل کالج کی شروعات کردی ہے اسی طرح ریاست کے موجودہ کالجوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ رام نگرم اور چتردرگہ میں مرکزی نیتی آیوگ کی ہدایات کے مطابق کالجس کی تعمیر کی جائے گی اور ریاست کے دیگر اضلاع میں پی پی پی کے تحت میڈیکل کالجس کی تعمیر کرنے کی کارروائی کی جائے گی۔

یہاں کی سرکاری میڈیکل کالج کا تعمیری کام معیاری طور پر جاری ہے اور اطمینان بخش بھی ہے،اس میڈیکل کالج کی تعمیر سے یہاں آروگیہ دھما کا قیام ہوسکے گا جس سے کوئی بھی غریب مریض اچھی و بہتر طبی سہولیات سے محروم نہ رہے۔ہماری حکومت کی بھی یہ تمنا اور کوشش ہے کہ نچلی سطح تک کے لوگوں کو بھی طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ڈاکٹر سدھاکر نے میڈیکل کالج کا معائنہ اور جائزہ لینے کے بعد یہاں کے متعلقہ افسروں سے بھی بات کی اور ضروری مشورے و ہدایات سے نوازا۔

اس موقع پر میڈیکل ایجوکیشن کی ڈائرکٹر ڈاکٹر سجاتا راتھوڈ،جوائنٹ ڈائرکٹر وجئے،ڈپٹی کمشنر ین یم ناگراج، میڈیکل کالج کے ڈین و ڈائرکٹر صدیق ایم احمد،ضلع ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مہیش سمیت ودیگر حاضر رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...