جارج فلائیڈ کیس، ڈیرک شاون سمیت چار سابق پولیس افسران پر نئی فرد جرم عائد

Source: S.O. News Service | Published on 8th May 2021, 5:52 PM | عالمی خبریں |

نیویارک،8مئی (ایس او نیوز/ایجنسی) امریکہ کی ایک وفاقی جیوری نے جمعے کے روز پچھلے سال مئی میں پولیس اہلکار کے شکنجے میں ہلاک ہونے والے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کے قتل کے جرم میں امریکی شہر منی ایپلس کے چار سابقہ پولیس افسران کے خلاف فرد جرم عائد کی ہے۔

اس فرد جرم میں ان پر سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کو اس کے آئینی حقوق سے جان بوجھ کر محروم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، جب ان میں سے ایک پولیس اہلکار ڈیرک شاون نے جارج فلائیڈ کو الٹے منہ زمین پر لٹا کر ان کی گردن پر اس وقت تک ٹانگ سے دباو ڈالا، جب تک وہ ہلاک نہیں ہو گیا۔

جمعے کے روز تین الزامات پر مبنی فرد جرم میں ملزمان ڈیرک شاؤن، تھامس لین، جے کیوگ، تاؤ تھاؤ کے نام شامل ہیں۔ ڈیرک شاؤن پر، جنہیں پچھلے ماہ جارج فلائیڈ کے قتل اور غیر ارادی قتل کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی ، اب یہ الزام بھی ہے کہ انہوں نے جارج فلائیڈ کی آزادی کے حق کو انہیں بے جا گرفتار کر کے اور بے جا طاقت کے استعمال کے ذریعے پامال کیا ہے۔

تھاؤ اور کیوگ پر الزامات ہیں کہ انہوں نے فلائیڈ کے آزاد رہنے کے حق کو انہیں بے جا گرفتار کر کے پامال کیا ہے، اس کے علاوہ ان پر الزام ہے کہ جب ڈیرک شاؤن نے فلائیڈ کی گردن پر ٹانگ رکھی ہوئی تھی تو انہوں نے مداخلت نہیں کی۔ تمام پولیس افسران پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے جارج فلائیڈ کو طبی امداد فراہم نہیں کی۔

اس کیس میں لین، تھاؤ اور کیوگ جمعے کے روز منی ایپلس میں واقع امریکی ڈسٹرک کورٹ میں وڈیو کانفرنس کے ذریعے پیش ہوئے، جب کہ ڈیرک شاؤن ابھی تک اس کیس میں عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ وہ اس وقت ریاستی تحویل میں رہیں گے، جب تک کہ ان پر جارج فلائیڈ کے قتل کے مقدمے میں جیل کی سزا کی مدت کا فیصلہ نہیں ہو جاتا۔ باقی تین افسران پر ریاستی مقدمہ چل رہا ہے اور وہ ضمانت پر رہا ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 25 مئی کو جارج فلائیڈ کی ہلاکت اس وقت ہوئی تھی، جب اسے پولیس اہل کار ڈیرک شاؤن گرفتار کر نے کے بعد قابو کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل وڈیوز کے مطابق پولیس آفیسر کا گھٹنہ نو منٹ تک جارج فلائیڈ کی گردن پر رہا۔

اس واقعے کی ویڈیو اردگرد کھڑے شہریوں نے بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی تھی جس کے بعد امریکہ کے کئی شہروں اور دنیا بھر میں مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔

ڈیرک شاوین اور ان کے دیگر ساتھیوں کو پولیس کے محکمے نے اس واقعے کے بعد ملازمت سے برخاست کر دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...