مودی کی ڈھاکہ آمد پر تشدد، 4؍ جاں بحق، درجنوں زخمی، نماز جمعہ کے موقع پر تاریخی بیت المکرم مسجد کے اطراف زبردست مظاہرہ 

Source: S.O. News Service | Published on 27th March 2021, 1:28 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

ڈھاکہ27؍مارچ ( ایس او نیوز؍ایجنسی )  وزیراعظم نریندر مودی کی بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھا کہ آمد کے موقع پر انتہائیپر شدید مظاہرے ہوئے جس میں 4؍ افراد جاں بحق  ہو گئے اور درجنوں کی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں ۔ 

جاں بحق ہونے  والوں کا تعلق انتہا پسند حفاظت اسلام  نامی  جماعت سے ہے اس نے بتایا کہ ڈھاکہ کے مضافاتی علاقے ہاتھ ہزاری میں تشدد بھڑکنے کے بعد پولس  ان لوگوں کو چٹا گانگ  میڈیکل کالج کے اسپتال  میں لائی جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا ۔

 ایک پولس  اہلکار علا ؤ الدین تعلقدار نے بتایا کہ جب ان لوگوں کو لایا گیا تو ان کے جسم  گولیوں سے چھلنی تھے ۔ ان میں تین  مدرسہ کے طالب علم  اور ایک ٹیلر ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے دوروزہ بنگلہ دیش کے دورے کے خلاف دار الحکومت ڈھاکہ میں مظاہروں کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ گزشتہ روز طلبہ سمیت شہریوں کے شدید احتجاج پر پولیس کی جانب سے ربر کی گولیاں اور آنسو گیس کااستعمال کرنا پڑا جس میں 30 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ، جبکہ جمعہ کی دوپہر ڈھاکہ کے بیت المکرم مسجدعلاقہ میں بھی زبردست مظاہرہ ہوا۔

 بنگلہ دیش کے روزنامہ ڈھا کہ ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق تازه ہونے والے مظاہر ہ میں دو صحافیوں سمیت تقریبا 50افرادزخمی  ہوئے ہیں۔  احتجاج  میں شریک افراد کا موقف ہے کہ مودی نے2002 میں ہندوستانی ریاست گجرات میں مذہبی منافرت پھیلائی اور مسلمانوں کے خلاف کشیدگی کو ہوا دی جس کے نتیجے میں تقریبا ایک ہزار افراد جاں بحق  ہوئے ۔ بنگلہ دیش میں وزیر اعظم مودی مخالف احتجاج گزشتہ ہفتے شروع ہوا تھا جب ڈھاکہ یونیورسٹی کے طلبہ سمیت ہزاروں افراد نے مظاہرے میں شرکت کی تھی ۔

 رپورٹ کے مطابق مظاہرے کے دوران زخمی        ہونے  والے صحافیوں کے نام اشتیاق ایمن  اور پروبیرداس ہیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لئے ڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال(ڈی ایم سی اچ) میں داخل کرایا گیا ہے ۔ متعد د اسلامی تنظیموں کے ممبران اور دیگر مظاہرین نے تازہ مظاہر ہ  وزیر اعظم نریندر مودی کی بنگلہ دیش آمد کے  خلاف  بعد نماز جمعہ شروع کیا۔ مظاہرین   کوقابو  میں  کرنے کے لئے پولس ان پر لاٹھی چارج کردیا، اس  کے جواب میں مظاہرین نے قانون نافذ کرنے والے افسران پر اینٹ  اور پتھر برسانے شروع کر دئے ۔ اس کے بعد پولیس نے آنسوگیس کے گولے داغ کر صورت حال  کو قابو میں کیا ۔  کسی بھی ناخوش گوار واقعہ کو نا،کام بنانے کے  لئے پولس   نفریاں   جمعہ کی صبح سے ہی بیت المکرم مسجد کے علاقہ میں تعینات کی گئی تھیں۔

 جمعرات کو ہونے والے مظاہرہ  کے بعد  پولیس افسر سید نورالاسلام کا کہنا تھا کہ ہم نے ربرکی گولیاں اور  آنسو گیس کا استعمال مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے استعمال کیا۔  300 مظاہرین تھے جن میں سے 33 افراد کشیدگی پھیلانے پر گرفتار کر لیا ہے ۔ مظاہرین کے تر جمان کا کہنا تھا کہ احتجاج میں 2 ہزارطلبہ بھی شامل ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے دوروز ،ہ،  دورہ  کا مقصد بنگلہ دیش کی آزادی کی گولڈن جوبلی کے موقع پر منعقد ہ جشن میں شرکت کرنا ہے۔ بنگلہ دیش میں اس جشن کے موقع پر وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد  کے والد شیخ مجیب الرحمٰن  کی سالگرہ بھی منائی جارہی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق  سری لنکا، نیپال ، بھوٹان اور مالدیپ سے بھی قائد میں جشن میں شرکت کے لیے پہلے ہی بنگلہ دیش پہنچ  چکے ہیں جو 17 ؍مارچ کو شروع ہوا تھا ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے بنگلہ دیش جنگ آزادی کے شہیدوں کو   ڈھاکہ واقع قومی شہید  میموریل   جا کر خراج عقیدت پیش کی ۔ 

مسٹر مودی بنگلہ  دیش  کی وزیر اعظم شیخ حصینہ کی دعوت پر ہمسایہ ملک کی تاسیس کے   گولڈن جوبلی سال اور شیخ مجیب الرحمٰن  کی برسی کے پروگراموں میں حصہ لینے کے لئے دو روزہ دورے پر بنگلہ دیش گئے  ہیں ۔ یہ یادرگار بنگلہ دیش کے 1971 کے جد و جہد آزادی میں اپنی جان نچھاور کرنے والے شہیدوں کی قومی علامت ہے۔ یہ یادگارڈ ھا کہ کے شمال مغرب سے 35 کلومیٹر دور ساور میں واقع ہے اور اسے سید ا مین  الحسن نے ڈیزائن کیا تھا۔  

مسٹر مودی نے میموریل کمپلیکس میں ارجن کا پودا بھی لگایا اور وہاں وزیٹربک  پر دستخط کرتے ہوئے لکھا:"میں دعا کرتا ہوں کہ ساور میں پرجولت شاشوت جیوتی کپٹ اور جبر پر حق اورہمت  کی عظیم فتح کی ہمیشہ یاد دلاتی رہے۔ بعد میں وزیر اعظم نے بنگلہ دیش میں 14 جماعتوں والے اتحاد کے لیڈران اور ان کے کنوینر سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے مختلف امور پر باتچیت کی گئی ۔ وہ بنگلہ دیش کے کمیونٹی  رہنماؤں سے بھی ملاقات کی جن میں اقلیتی برادریوں کے نمائندوں، بنگلہ دیشی ملتیجو دھا  اور فرینڈز آف انڈیا اور  یوتھ آئیکنس   کےنمائندے بھی شامل تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...