جموں میں بین الاقوامی سرحد پرپاکستانی مارٹر گولوں سے 4 بی ایس ایف اہلکار ہلاک، 5 دیگر زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th June 2018, 11:28 AM | ملکی خبریں |

جموں، 14 جون(ایس او نیوز؍ایجنسی)  جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے رام گڑھ سیکٹر میں پاکستان کی طرف سے داغے گئے مارٹر گولوں کی وجہ سے ایک افسر سمیت بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے 4 اہلکار ہلاک جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

بی ایس ایف ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے گذشتہ رات رام گڑھ سیکٹر میں بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بناکر بلااشتعال گولہ باری کا آغاز کیا گیا۔ انہوں نے بتایا ’پاکستان کی طرف سے مارٹر گولے داغے گئے جس کے نتیجے میں ہم نے اپنے چار جوان کھودیے۔ ان میں ایک اسسٹنٹ کمانڈنٹ رینک کا افسر بھی شامل ہے‘۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی گولہ باری کے نتیجے میں بی ایس ایف کے مزید پانچ اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ ریاستی پولیس کے سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا ’رام گڑھ سیکٹر میں سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کی وجہ سے ایک اسسٹنٹ کمانڈنٹ کے سمیت بی ایس ایف کے 4 جوان شہید جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے۔ مہلوک جوانوں کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کے ساتھ میری دلی تعزیت‘۔

واضح رہے کہ ہند و پاک ڈائریکٹر جنرل آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) نے 29 مئی کو ہاٹ لائن پر بات چیت کی جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر عمل کرنے پر اتفاق ہوا۔ یہ بھی اتفاق ہوا تھا کہ دونوں ہی طرف مستقبل میں جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔

ہندوستانی فوج کے مطابق یہ بات چیت پاکستان کے فوجی آپریشن ڈائریکٹر جنرل کی پہل پر ہوئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی تجویز رکھی گئی تھی جسے ہندوستان نے قبول کرلیا تھا۔ دونوں فریقوں نے طے کیا تھا کہ کسی بھی مسائل کو ہاٹ لائن اور فلیگ میٹنگ جیسے بات چیت کے موجودہ ذرائع سے حل کیا جائے گا۔ تاہم ہند و پاک ڈی جی ایم اوز کی جانب سے ایک دوسرے سے کئے گئے عہد و پیمان کی پہلی خلاف ورزی 3 جون کو ہوئی۔ تب پاکستان کی فائرنگ سے جموں میں دو بی ایس ایف اہلکار ہلاک جبکہ کچھ عام شہریوں سمیت دس دیگر زخمی ہوئے تھے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق سرحد کے دوسری طرف بھی ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق جموں وکشمیر میں بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر رواں برس سرحدی شلنگ کی وجہ سے 50 لوگ مارے گئے جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے۔ مہلوکین میں 24 سیکورٹی فورس اہلکار بھی شامل ہیں۔ ان اعداد وشمار کے مطابق اس سال اب تک پاکستان نے 1200 سے زائد بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ بات یہاں قابل ذکر ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان 1999 ء کے تنازعے کے بعد سنہ 2003 میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا۔ تاہم جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود سرحدوں پر فائرنگ کے واقعات پیش آتے رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

اب وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف ای ڈی نے درج کیا مقدمہ، جلد پوچھ تاچھ کا امکان

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن لیڈران و ان کے رشتہ داروں کو بھیجے جانے والے سمن و پوچھ تاچھ سرخیاں بن رہی ہیں۔ ابھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ہنگامہ جاری ہے اور کے. کویتا بھی حراست میں ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، 14 امیدواروں کے نام شامل

کانگریس نےلوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 14 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے ہے۔ فہرست کے مطابق اتر پردیش و تلنگانہ کی 4-4 اور مدھیہ پردیش و جھارکھنڈ کی 3-3 لوک سبھا ...

پنجاب: ’بی جے پی میں شمولیت کے لیے پیسے کی پیشکش کی گئی‘، عآپ کے 3 اراکین اسمبلی کا دعویٰ

نجاب سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے تین اراکین اسمبلی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ انھیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے پیسے دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ پنجاب سے عآپ کے واحد لوک سبھا رکن اور ایک رکن اسمبلی نے بدھ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی، اس کے بعد عآپ کے ان تین اراکین ...