کرناٹک میں کووڈسے 98؍افرادجاں بحق،629مریض آئی سی یومیں۔24گھنٹوں کے دوران بنگلورمیں 1497سمیت ریاست میں 4752نئے کیس

Source: S.O. News Service | Published on 4th August 2020, 12:12 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،4؍اگست(ایس او نیوز)کرناٹک میں بھی کوروناوائر س کاخوفناک پھیلاؤ رکنے اورتھمنے کا نام نہیں لے رہاہے،ہرگزرتے لمحے اوردن کے ساتھ کوروناوائرس کے نئے معاملات میں اضافہ ہی ہوتا جارہاہے، کرناٹک میں گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران کورنا متاثرین کی تعدامیں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھاجارہاہے۔ریاست میں آج ایک ہی دن کوروناوائرس کے پازیٹیومعامالات کی تعداد 4,752 ریکارڈکی گئی ہے۔ بروزاتوارشام 5بجے سے بروزاپیرشام 5بجے تک ریاست میں کوروناکے 4,752معاملات کا پتہ چلاہے۔ ریاستی محکمہ صحت کی جانب سے جاری تازہ جانکاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق 4,752نئے کوروناکیس سامنے آئے،اس کے ساتھ ہی ریاست میں کوروناسے متاثرہونے والوں کی تعدادبڑھ کر1,39,571ہوگئی ہے۔آج راجدھانی بنگلور میں ایک ہی دن 1497معاملات پیش آئے،متاثرین کی تعدادبڑھ کر57396ہوگئی ہے۔آج شہر میں کوروناسے 27افرادجاں بحق ہوگئے،اس طرح کوروناسے مرنے والوں کی تعدادبڑھ کر1104ہوگئی ہے۔آج جن اضلاع میں کورناوائر س کے پازیٹیومعاملے سامنے آئے ان کی تفصیل اس طرح ہے۔ بنگلورمیں 1497، میسورمیں 365، بلاری میں 269،کلبرگی اوربیلگاوی میں فی کس 219، دھارواڑمیں 184، ہاسن میں 146، دکشن کنڑامیں 139، اڈپی میں 136، باگل کوٹ میں 134، وجئے پورمیں 129، شیموگہ میں 119، رائچورمیں 109، داونگرہ میں 108، اورکوپل میں 107سمیت ریاست بھرکے 4,752افرادمیں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ آج ریاست میں کوروناوائرس سے علاج کے دوران98مریض فوت ہوگئے،اس سے ریاست میں اب تک مرنے والوں کی تعدادبڑھ کر2594ہوگئی ہے،جبکہ کوروناوائرس سے اب تک 62,500افرادصحت یاب ہوئے ہیں جنہیں اسپتالوں سے ڈسچارج بھی کردیاگیاہے،آج ایک ہی دن 4,776مریض ڈسچارج ہوئے ہیں۔ فی الحال ریاست میں ایکٹیواورفعال کیسوں کی تعداد74,469ہے۔ جبکہ 629مریض آئی سی یومیں زیرعلاج ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔