انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں 481 رنز بناکر عالمی ریکارڈ بنادیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th June 2018, 12:15 PM | اسپورٹس |

نوٹنگھم،20؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں انگلینڈ نے 6 وکٹ پر481 رنز بنا کر کئی ریکارڈز پاش پاش کردیے، یہ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں بڑے مجموعے کا نیا ریکارڈ شمار ہوگا، اس سے قبل پاکستان کے خلاف 3 وکٹ پر 444 رنز کا عالمی ریکارڈ بھی انگلینڈ کے قبضے میں ہی تھا تاہم انگلش ٹیم نے اسے اب مزید بہتر کرلیا ہے۔

الیکس ہیلز اور جونی بیئراسٹو نے سنچریاں اسکور کیں، ہیلز 147 اور بیئراسٹو  139 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، اس دوران الیکس ہیلز نے 62 گیندوں پر 100رنز مکمل کرکے تیزترین سنچری داغنے والے انگلش بیٹسمین  جیسن روئے سے اعزاز چھین لیا، ایون مورگن نے 30 گیندوں پر 67 رنز بٹورے، اس دوران انہوں نے تیزترین ففٹی بنانے والے ملکی کھلاڑی کا اعزاز جوز بٹلر سے چھین لیا، مورگن نے  21 گیندوں پر 50 نصف سینچری اسکور کی، بٹلر نے یہ کارنامہ 22 گیندوں پر انجام دے رکھا تھا۔

مورگن ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں رنز بنانے کی دوڑ میں بھی مجموعی طور پر 5443رنز بنا کر سب سے آگے نکل گئے، ان سے قبل یہ ریکارڈ ای ین بیل کو حاصل تھا انہوں نے 5416رنز بنائے تھے، جیسن روئے نے 61 بالز پر 82رنز اسکور کیے، جے رچرڈسن نے 3 وکٹیں لیں۔

ایک نظر اس پر بھی

جب گیند ہاتھ میں ہوتی ہے تو ایسا لگتا ہے کہ میں راجہ ہوں: محمد شامی

طویل انتظار کے بعد آخر کار انڈین پریمیر لیگ کا 13 واں سیزن 19 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے جارہا ہے۔ کے ایل راہل کی قیادت میں کنگز الیون پنجاب کی نظرپہلی بار خطاب پر ہے۔ تاہم کنگز الیون پنجاب کے لئے فاسٹ بولر محمد شامی کی کارکردگی سب سے زیادہ اہم ہوگی۔ محمد شامی نے کہا ...

ای سی بی کو کورونا کی وجہ سے ہوا بڑا نقصان،20 فیصد ملازمتوں میں ہوگی کمی

کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ6 ماہ میں کرکٹ کو بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کی ٹیم چار ماہ بعد میدان میں واپس آئی، لیکن اس کے باوجود کووڈ کی وجہ سے ای سی بی معاشی طور پر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ای سی بی اپنے عملے میں 20 فیصد کمی کرے گا جو 62 ملازمتوں کے مترادف ...

آئی پی ایل 2020: کوچ کمبلے نے کہا: کرس گیل کا کردار اہم ہوگا

کنگز الیون پنجاب کی نظر انڈین پریمیر لیگ کے 13 ویں سیزن میں پہلی بار ٹائٹل جیتنے پر ہے۔ انیل کمبلے کنگز الیون پنجاب کی کوچنگ کررہے ہیں، جبکہ کے ایل راہل کی شاندار فارم کو دیکھتے ہوئے کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ انیل کمبلے نے انکشاف کیا ہے کہ رواں سیزن میں 41 سالہ کرس گیل کا ...

رونالڈو نے بین الاقوامی فٹ بال میں لگائی سنچری،عالمی ریکارڈ کے لیے مزید9 گول کی ضرورت

اسٹار اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو بین الاقوامی فٹ بال میں 100 گول اسکور کرنے والے دنیا کے دوسرے فٹ بالر بن گئے۔ منگل کو پرتگال کی نیشنل لیگ میں سویڈن کے خلاف 2-1 سے فتح کے دوران رونالڈو نے یہ کارنامہ انجام دیا۔35 سالہ رونالڈو نے فری کک پر 25 میٹر کے فاصلے سے ٹیم کا پہلا گول اسکور ...