وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے زراعتی شعبہ کیلئے ایک لاکھ کروڑ روپے کے ایگری انفرا اسٹرکچر فنڈ کا کیا اعلان
نئی دہلی،16؍مئی(ایس او نیوز؍ایجنسی) زراعتی شعبہ کیلئے ایک لاکھ کروڑ روپے کے ایگری انفرا اسٹرکچر فنڈ کا اعلان کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ لاک ڈاؤن میں دودھ کی ڈیمانڈ میں 20 سے 25 فیصدی کی کمی درج کی گئی ہے-مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے معاشی پیکیج کے تیسری قسط کی تفصیلی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ فوڈ انٹرپرائزیز مائیکرو سائز کیلئے 10 ہزار کروڑ روپے کی اسکیم ہے- تقریباً 2 لاکھ مائیکرو یونٹوں کو اس کا فائدہ ملے گا- یہ اسکیم کلسٹر پر مبنی ہوگی- تاکہ وہ گلوبل اسٹانڈرڈ کے پروڈکٹس بنا سکیں - اس میں مقامی کمپنیوں کی مدد کی جائے گی، جیسے بہار کا مکھانا، اترپردیش کا آم، جموں و کشمیر کے کیسری جیسی کھیتی میں کلسٹر بنایا جائے گا-
وزیر خزانہ نے بتایا کہ زراعت کے شعبہ کیلئے ایک لاکھ کروڑ روپے کا ایگری انفرا اسٹرکچر فنڈ جاری کیا گیا ہے- وزیر خزانہ نے بتایا کہ ڈیری پروسیسنگ میں ذاتی سرمایہ کاری کو بڑھاوا دینے اور کیٹل فیڈ پروڈکشن میں ایکسپورٹ کیلئے 15000 کروڑ روپے کا فنڈ جاری کیا جائے گا-