اڈپی میں فیس بک پر تین طلاق دینے والا شخص گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th August 2020, 2:19 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی11/اگست (ایس او نیوز)یہاں سے قریب شیروا نامی مقام پر ایک شخص نے فیس بک کے ذریعے اپنی بیوی کو تین طلاق دے دی جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ۔

 پولیس کے بیان کے مطابق گرفتار شدہ شخص کا نام شیخ سلیم (39)  ہے جو شیروا کا رہنے والا ہے۔ سلیم کی شادی 2010میں سوپناز نامی لڑکی کے ساتھ ہوئی تھی۔ ان کی ایک بیٹی بھی ہے اور وہ سب سعودی عربیہ کے شہر دمام میں مقیم تھے۔

 اس پر الزام ہے کہ 3اگست کو وہ اپنی بیوی اور بیٹی کودمام سعودی عربیہ میں چھوڑ کرکسی اور خاتون کے ساتھ ممبئی فرارہوگیا۔پھر وہاں سے اس نے اپنے سمارٹ فون کے ذریعے فیس بک پروفائل پر اپنی بیوی سوپناز کو مخاطب کرتے ہوئے تین طلاق دینے والا آڈیو مسیج اپ لوڈ کردیا۔ اس پر اس کی بیوی نے دمام سے پولیس کے پاس آن لائن شکایت درج کروائی۔

شیرواپولیس نے مسلم شادی شدہ خواتین کے حقوق سے متعلق 2019کے ایکٹ کی دفعہ 4 کے تحت اس کی شکایت رجسٹر کرلی۔ پھر جب پولیس کو مصدقہ اطلاع ملی کہ سلیم شیروا میں واقع اپنے گھر آیا ہوا ہے تو اس نے وہاں پہنچ کر سلیم شیخ کو گرفتار کرلیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔