راجستھان: 37 ہزار نشیلی گولیاں برآمد، 3 ملزم گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 8th October 2019, 6:17 PM | ملکی خبریں |

شری گنگا نگر،8؍اکتوبر (ایس او نیوز؍یو این آئی)  راجستھان میں شری گنگا نگر اور ہنومان گڑھ اضلاع میں پولس نے 37ہزار سے زیادہ نشیلی گولیاں برآمد کرکے تین ملزمین کو گرفتارکیاہے۔پولس کے مطابق ہنومان گڑھ ضلع میں سنگریا تھانہ کے بھگت پورا گاؤں میں کل رات ملی رام بازی گر کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے 4850 نشیلی گولیاں اور کیپسول برآمد ہوئے ہیں۔

اسی طرح ہنومان گڑھ جنکشن پولس نے بلوندر سنگھ بازیگر کو گرفتار کیا،جس کے قبضے سے سات ہزار سے زیادہ نشیلی گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔بلوندر سنگھ کے قبضے سے ٹراماڈول سالٹ کی 4750اور الپراجولم کی 2400گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔وہ موٹرسائیکل پر نشیلی گولیوں کی کھیپ کہیں سپلائی کرنے جارہا تھا۔

اس دوران شری گنگا نگر میں صدر تھانہ پولس نے کل دیر شام دو افراد کو 25ہزار نشیلی گولیوں سمیت گرفتار کیا۔گرفتار شخص کی شناخت شری وجے نگر تھانہ علاقے میں چک 38جی بی کے رہنے والے رویندرسنگھ (35)اور جے دیپ کے طورپر ہوئی ہے۔

پولس نے دونوں ملزمین کو شری گنگا نگر کے نزدیک موہن پورا راستے پر پیدل جاتے ہوئے گرفتار کیا۔ان کے پاس پلاسٹک کے کٹے تھے،جن کی تلاشی لینے پر 25ہزار نشیلی گولیاں برآمد ہوئیں۔پولس نے ملزمین کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ میں معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...