’اتنے نقلی آنسو کیسے بہا لیتے ہیں وزیر اعظم جی؟‘ پی ایم مودی سے راہل گاندھی کا سوال

Source: S.O. News Service | Published on 30th June 2022, 11:10 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،30؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مہنگائی کے ایشو پر ایک میڈیا رپورٹ کے حوالے سے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کستے ہوئے کہا ہے کہ’’اپنی ایک ریلی میں چولہے پر کھانا بنانے والی ماؤں کے لیے وزیر اعظم جی کچھ زیادہ جذباتی ہو گئے تھے، لیکن صرف ایک سال میں ہی 3.59 کروڑ لوگ چولہا پھونکنے کو مجبور ہیں۔ اتنے نقلی آنسو کیسے بہا لیتے ہیں وزیر اعظم جی؟‘‘

قابل ذکر ہے کہ رسوئی گیس کی بڑھتی قیمت کے درمیان آر ٹی آئی سے انکشاف ہوا کہ عوامی سیکٹر کی تین تیل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مجموعی طور پر 3.59 کروڑ گھریلو گیس کنکشن ہولڈرس نے گزشتہ مالی سال 22-2021 کے دوران ایک بھی سلنڈر نہیں بھرایا۔ وہیں 1.20 کروڑ صارفین نے پورے سال میں صرف ایک سلنڈر بھرایا۔ حالانکہ یہ سبھی گاہک غریب کنبوں کی خواتین کے لیے چلائی جا رہی پردھان منتری اجولا یوجنا (پی ایم یو وائی) سے جڑے ہوئے نہیں ہیں۔

اسی تعلق سے راہل گاندھی نے سوشل میڈیا کے ذریعہ کہا کہ ’’مئی 2016 میں پردھان منتری اجولا یوجنا کی شروعات ہوئی۔ پٹرول پمپ سے لے کر اخبار تک اس منصوبہ پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے۔ پھر 10 اگست 2021 کو اجولا 2.0 لانچ کر پھر سے عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے اشتہار پر کروڑوں اڑائے گئے۔‘‘ راہل گاندھی نے آگے کہا کہ ’’پھر دھیرے دھیرے سلنڈر کی قیمتیں بڑھائی گئیں اور آج ایک سلنڈر بھرانے کی قیمت 1000 روپے ہو چکی ہے۔ میں نے کہا تھا کہ پردھان منتری جی نے دو ہندوستان بنا دیئے ہیں، ایک امیروں اور ایک غریبوں کا۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

پی ایم مودی کی میٹنگ سے نتیش اور چندرشیکھر راؤ رہے غائب

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز نیتی آیوگ کی ساتویں گورننگ کونسل کی میٹنگ کی صدارت کی۔ یہ میٹنگ اتوار کو دہلی میں راشٹرپتی بھون کے کلچرل سنٹر میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی، لیکن دو بڑے لیڈران یعنی بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور ...

پارتھا چٹرجی کے 50 بینک کھاتوں کا انکشاف

 انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے جو کروڑہا روپئے مالیتی اساتذہ بھرتی اسکام کی تحقیقات کررہا ہے، اس نے پارتھا چٹرجی اور ان کی معاون ارپیتا مکرجی کے کم از کم 50 بینک کھاتوں کا پتہ چلایا ہے، جو وہ انفرادی طور پر یا مشترکہ طور پر چلاتے تھے۔

فضائیہ کے سربراہ نے بنگلورو میں دیسی طیارے کی پرواز بھری

 فضائیہ کے سربراہ (سی اے ایس) ایئر چیف مارشل وی آر چودھری، بنگلورو کے دو روزہ دورے پر تھے۔ انھوں نے تین مقامی پلیٹ فارمز، ہلکا لڑاکا طیارہ (ایل سی اے) تیجس، ہلکا لڑاکا ہیلی کاپٹر (ایل سی ایچ) اور ہندوستان ٹربو ٹرینر -40 (ایچ ٹی ٹی-40) کی پروازیں بھریں، جنھیں آتم نربھر کے تئیں اپنی ...