اڈپی : بدنام غنڈے کو دن دہاڑے اتارا گیا موت کے گھاٹ
اڈپی،24؍ستمبر (ایس او نیوز) ہیری اڈکا میں اڈپی کارکلا ہائی وے پراڈپی کے ایک ہسٹری شیٹر کا پیچھا کرنے والی اس کے دشمنوں کی ٹولی نے بالآخر بیچ سڑک پر دن دہاڑے اسے مو ت کے گھاٹ اتار دیا۔ مارے جانے والے شخص کا نام کشن ہیگڈے (34سال) بتایا جاتا ہے جو کہ اڈپی میں اینّا گاؤں کا رہنے والا تھا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق دو کاروں میں سوار ہوکر تقریباً پندرہ افراد کی ٹولی نے کشن کی کار پیچھا کیا اور ہیری اڈکا مندر کے قریب اس کو قاتلانہ حملے میں ڈھیر کردیا۔اس حملے میں اس کی کار کوبھی نقصان پہنچا ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کشن کا کام تمام کرنے کے بعد حملہ آور کارکلا جانے والے راستے پر فرار ہوگئے ۔پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کرنے کے بعد کیس درج کرلیا ہے اور مجرموں کو پکڑنے کے لئے ضلع کے سرحدی علاقے میں چیک پوسٹ لگادئے ہیں۔ شبہ کیا جارہا ہے کہ اس قاتلانہ حملے میں کوڈیکیرے منگلورو کی ایک گینگ ملوث ہوسکتی ہے۔