تمل ناڈو میں اے ٹی ایم سے نکلیں گی ٹی بی، شوگر اور ہائپر ٹینشن کی ادویات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th July 2019, 11:41 PM | ملکی خبریں |

چنئی، 18 جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ابھی تک آپ نے آٹومیٹڈ ٹیلر مشین (اے ٹی ایم) سے پیسے، دودھ اور کھانے پینے کی چیزیں ملتی دیکھی ہوں گی۔اب تمل ناڈو حکومت تیاری کر رہی ہے کہ لوگوں کو اے ٹی ایم سے ہی دوا بھی دی جا سکے۔ریاست کے وزیر اعلی ای کے پلانسامی نے بدھ کو بتایا کہ شروع میں 32 جگہوں پر یہ مشینیں لگائی جائیں گی۔اس میں سے 23 مشینیں سرکاری میڈیکل کالجوں اور شہر کے بنیادی صحت مراکز پر لگائی جائیں گی۔معلومات کے مطابق، ان مشینوں میں ٹی بی، ذبابطیس اور ہائپر ٹینشن جیسی بیماریوں کی ادویات ملیں گی۔محکمہ صحت کے ایک سینئر افسر نے کہاکہ مریضوں کو دوا کے لئے طویل لائنوں میں نہیں لگنا پڑے گا۔دواکے کاغذ پر لگے ایک کیو آر کوڈ کو اسکین کرکے مشین صحیح دوا دے دے گی۔ وزیر اعلی پلانسامی نے بتایا کہ 32 مقامات پر ان مشینوں کو لگانے کا خرچ 80 لاکھ روپے آئے گا۔ان مشینوں میں ادویات کو ذخیرہ کیا جا سکے گا۔یہ مشینیں دوا کے علاوہ اس کی کھوج اور ڈسٹری پر بھی نظر رکھ سکیں گی۔ایک سینئر افسر نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ مریض بغیر کسی مسئلے کے مفت ادویات مکمل استعمال کریں۔ بتا دیں کہ تمل ناڈو میڈیکل سروس کارپوریشن ادویات خریدتا ہے اور سرکاری اسپتالوں میں انہیں تقسیم کرتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...