کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافہ جاری ، کرنا ٹک 9 ویں مقام پر، ہفتہ کے روز 308 نئے کیس، اُڈپی ضلع میں متاثرین کی تعداد 1000 سے آگے بڑھ گئی

Source: S.O. News Service | Published on 14th June 2020, 12:24 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلورو، 14؍ جون (ایس او نیوز) کرناٹک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ کے سبب عوام اور حکومت کے لئے پریشانیوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ کرناٹک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والی ریاستوں کی تعداد کے اعتبار سے ملک میں 9 ویں مقام پر پہنچ چکی  ہے اور کیسوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے، اسی کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے۔ مہاراشٹرا میں متاثرین کی تعداد 1 لاکھ سے متجاوز ہوچکی ہے اور وہاں مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار سے زیادہ ہے۔ اسی طرح تمل ناڈو ، گجرات اور دہلی میں بھی متاثرین کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اتر پردیش ، راجستھان ، مدھیہ پردیش ، مغربی بنگال کے بعد کرناٹک کا نمبر ہے۔

کرناٹک میں 308 تازہ معاملات کے بعد اب متاثرین کی تعداد 7 ہزار کے قریب ہوچکی ہے، اب تک متاثر ہونے والوں کی تعداد 6824 تک پہنچ چکی ہے اور ریاست میں مہلوکین کی تعداد 79 ہے۔ ہفتہ کے روز کرناٹک میں جو تازہ معاملے سامنے آئے ان میں سے 208 متاثرین بین ریاستی سفر سے لوٹنے والے ہیں اور 7 بین الاقوامی سفر سے لوٹے ہیں۔ کلبرگی میں سب سے زیادہ 67 کیس سامنے آئے، یادگیر میں 52 ، بیدر میں 42، بنگلورو اربن میں 31، دکشن کنڑا میں 30، دھارواڑ میں 20، اُڈپی میں 14، ہاسن میں 11، بیلاری میں 11، وجئے پور میں 6، رائچور اور اُتر کنڑا میں 5،5  کولار میں 4 ، داونگیرے میں 3، منڈیا اور ہاویری میں 2،2  باگل کوٹ اور رام نگرم میں 1،1 کیس سامنے آیا ہے۔

اُڈپی ضلع میں اب تک متاثر ہونے والوں کی تعداد 1005 تک پہنچ چکی ہے جن میں سے 584 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ کلبرگی میں اب تک 883 افراد متاثر ہوئے ، ان میں سے 377 صحت یاب ہوئے ہیں اور 10 کی موت ہوچکی ہے، یادگیر میں 787 افراد متاثر ہوئے ان میں سے 237 صحت یاب ہوئے ہیں، بنگلورو میں 648 افراد متاثر ہوئے ہیں اور ان میں سے 299 صحت یاب ہوئے اور 29 افراد کی موت ہوئی ہے۔ ریاست میں 3 کورونا مریض فوت ہوگئے ۔ دھارواڑ ضلع میں 70 سالہ بزرگ ، بنگلورو میں 62 سالہ شخص اور 22 سالہ نوجوان کووڈ۔19 کے علاج کے دوران فوت ہوگئے ۔ اس طرح ریاست میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 81 ہوگئی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا نوجوان اُدیاور میں ہوئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی؛ علاج کے لئے مالی تعاون کی اپیل

بھٹکل مخدوم کالونی کا ایک نوجوان اُڈپی کے اُدیاور میں سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوا ہے اور اسے منی پال کستوربا اسپتال شفٹ کیا گیا ہے، نوجوان کی مالی حالت کمزور ہونے  کی وجہ سے علاج کے لئے  قریب تین لاکھ  روپیوں کی فوری ضرورت ہے۔ نوجوان کی شناخت سمیرسوکیری (34) کی حیثیت سے کی گئی ...

دبئی میں ایک سواری نے ایک شخص کو رونڈ ڈالا؛ مہلوک ایشیائی شخص کی شناخت ہنوز نہیں ہوپائی؛ پولس نے عوام سے کی تعاون کی اپیل

یہاں ایک سواری کی ٹکر میں ایک شخص ہلاک ہوگیا مگر اُس شخص کی شناخت ابھی تک معمہ بنی ہوئی ہے اور یہ کون ہے، کس ملک یا کس  شہر سے ہے کچھ پتہ نہیں چل پایا ہے۔ پولس کا کہنا ہے کہ یہ ایشیاء کے  کسی ملک سے تعلق رکھتا ہے۔

دبئی :شیرورگرین ویلی اسکول کے صدر ڈاکٹر سید حسن کی دختر دانیا کو ملا شیخہ فاطمہ بنت مبارک ایوارڈ آف ایکسلینس‘

عرب امارات میں بہترین ہمہ جہتی تعلیمی کارکردگی کے لئے طالب علموں کو دیا جانے والا ’’ہَرہا ئنیس شیخہ فاطمہ بنت مبارک ایوارڈ آف ایکسلینس“ امسال دانیا حسن کو تفویض کیا گیا ہے جس کا تعلق  بھٹکل کے پڑوسی علاقہ شرور سے ہے۔

بھٹکل میں الحاج محی الدین مُنیری کے نام سے موسوم ہائی ٹیک ایمبولنس کا خوبصورت افتتاح

   یہاں نوائط کالونی میں  دبئی کے معروف تاجر جناب عتیق الرحمن  مُنیری کی طرف سے ان کے والد مرحوم الحاج محی الدین مُنیری کے نام سے منسوب ایک ہائی ٹیک ایمبولنس کا خوبصورت افتتاح عمل میں آیا جس میں بھٹکل کی سرکردہ شخصیات سمیت علماء و عمائدین   موجود تھے۔

بنگلورو تشدد : علما نے دلت ایم ایل اے کے گھر کو از سر نو تعمیر کرنے کی پیشکش کی

نگلورو کے تشدد زدہ علاقوں میں امن و اتحاد برقرار رکھنے کیلئے علما کرام نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ کرناٹک کے امیر شریعت مولانا صغیر احمد رشادی کی قیادت میں علما کرام کے وفد نے آج شہر کے متاثرہ علاقے ڈی جے ہلی اور کاول بیسندرا کا دورہ کیا ۔ سب سے پہلے علما کرام نے ڈی جے ہلی پولیس ...

بنگلورو تشدد : 175 ملزمین گرفتار ، احتیاطی طور پر ان علاقوں میں حفاظتی انتظامات، 15 اگست تک دفعہ 144 نافذ

 11 اگست کی رات پیش آئے تشدد کے واقعات کے بعد شہر کے ڈی جے ہلی ، کے جی ہلی اور کاول بیسندرا علاقوں میں حالات پوری طرح قابو میں آچکے ہیں ۔ احتیاطی طور پر ان علاقوں میں حفاظتی انتظامات مزید پختہ کردئے گئے ہیں ۔

چکمنگلورو میں شنکراچاریہ کے مجسمہ پر ’میلاد کا جھنڈا‘ ملنے سے حالات کشیدہ، ملند نامی شخص نکلا قصوروار!

کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں ہونے والے فرقہ وارانہ تشدد کی آگ ابھی ٹھنڈی بھی نہیں ہوئی کہ ریاست کے چکمنگلورو میں آدی شنکراچاریہ کے مجسمہ کی چھت پر عید میلاد النبی کا جھنڈا پائے جانے سے علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی۔ یہ جھنڈا بارش کی وجہ سے بھیگا ہوا تھا اور اسے جمعرات کے روز ...

دبئی میں ایک سواری نے ایک شخص کو رونڈ ڈالا؛ مہلوک ایشیائی شخص کی شناخت ہنوز نہیں ہوپائی؛ پولس نے عوام سے کی تعاون کی اپیل

یہاں ایک سواری کی ٹکر میں ایک شخص ہلاک ہوگیا مگر اُس شخص کی شناخت ابھی تک معمہ بنی ہوئی ہے اور یہ کون ہے، کس ملک یا کس  شہر سے ہے کچھ پتہ نہیں چل پایا ہے۔ پولس کا کہنا ہے کہ یہ ایشیاء کے  کسی ملک سے تعلق رکھتا ہے۔

توہین آمیز فیس بک پوسٹ اور اس پر تشدد دونوں قابل مذمت

شان رسالتﷺ میں گستاخی کرتے ہوئے کئے گئے ایک فیس بک پوسٹ اور اس کے نتیجے میں شہر بنگلورو میں گزشتہ روز پیش آنے والے پر تشدد واقعات کی مذمت کے لئے چہار شنبہ کی صبح ممتاز علمائے کرام وقائدین کی زوم کانفرنس کے ذریعے ایک میٹنگ ہوئی

ہندوستان کی طرف نگاہ اٹھانے والوں کو مناسب جواب دیا جائے گا: مودی

پی ایم نریندر مودی نے آج چین اور پاکستان کا نام لئے بغیر کہا کہ ہندوستان کی طرف نگاہ اٹھانے والوں کو مناسب جواب دیا جائے گا اور لداخ میں دنیا نے اس کی جھلک دیکھی ہے۔ پی ایم مودی نے 74ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے پرچم کشائی کے بعد ملک سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک ...

یوم آزادی: لال قلع کی فصیل سے پی ایم مودی نے مجاہدین آزادی کے ساتھ ساتھ ’کورونا واریرس‘ کو بھی کیا سیلیوٹ

زیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی حفاظت میں اپنی جانوں کی قربانی پیش کرنے والے ہندوستان کے سپوتوں کے ساتھ ساتھ آج ملک بھر کے کورونا وائریرز کو بھی خراج عقیدت پیش کی اور سیلیوٹ کیا ۔