بنگلورو سے حج پروازیں 9جون سے کل 7 پروازیں راست مدینہ روانہ ہوں گی ۔ واپسی 16جولائی سے

Source: S.O. News Service | Published on 28th May 2022, 9:51 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 28؍ مئی(ایس او نیوز) حج برائے 2022 کیلئے بنگلور ایمبارکیشن پوائنٹ سے حج پروازوں کی روانگی کا سلسلہ اگلے ماہ 9جون سے شروع ہوجائے گا- پہلی پرواز ایس وی -450-5615 عازمین کو لے کر صبح 5:55 بجے بنگلور ایرپورٹ سے اڑان بھرے گی اوراسی روز شب 9:10 بجے راست مدینہ منورہ پہنچے گی -دوسری پرواز 12 جون کو صبح 7:25 بجے بنگلور سے راست مدینہ منورہ روانہ ہوگی- تیسری پرواز 13جون کی درمیانی شب 00:40 بجے (شب 12:40) بنگلور سے روانہ ہوگی -اسی روز یعنی 13جون کو دوپروازیں روانہ ہوں گی -چوتھی پرواز 13 جون کو شام 17:55بجے روانہ ہوگی- 14 جون کو بھی دوحج پروازیں بنگلور سے روانہ ہوں گی -5 ویں پرواز 14جون کی صبح 11:10بجے روانہ ہوگی- جبکہ 6ویں پرواز 14جون کی سہ پہر 15:35بجے روانہ ہوگی- 7 ویں اورآخری حج پرواز 15جون کی شام 4:40بجے روانہ ہوگی -اس مرتبہ بنگلور سے جملہ 7 حج پروازیں روانہ ہوں گی-بنگلور سے روانہ ہونے والے حاجیوں کی واپسی کا سلسلہ 16 جون سے شروع ہوگا- واپسی جدہ ایرپورٹ سے بنگلور ہوگی -پہلی پرواز دوپہر 13:30بجے بنگلور ایرپورٹ پہنچے گی -کرناٹک کے حاجیوں کی واپسی بھی 7حج پروازوں کے ذریعہ ہوگی -واپسی کا سلسلہ 22جولائی تک جاری رہے گا- 22 جولائی کو جدہ ایرپورٹ سے اڑان بھرنے والی پرواز 23 جولائی کی صبح 7:55 بجے بنگلور لینڈ ہوگی -اس مرتبہ پہلی تین پروازوں سے روانہ ہونے والے حاجیوں کا سفر حج 38 دنوں کا ہوگا-چوتھی اور پانچویں پرواز سے روانہ ہونے والوں کا سفر 37 دنوں کا ہوگاجبکہ 6ویں اور 7ویں پرواز سے روانہ ہونے والوں کا سفر صبح 39 دنوں کا ہوگا-

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...