بھٹکل: مرڈیشور میں بنگلور کے تین سیاحوں کو سمندر میں ڈوبنے سے بچالیا گیا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th July 2019, 10:34 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 14/جولائی (ایس او نیوز)  مرڈیشور میں سیاحت کے لئے پہنچے بنگلور کے تین سیاحوں کو اُس وقت بچالیا گیا جب وہ بحر عرب کی اونچی اٹھتی لہروں کی زد میں آکر ساحل   سے کافی دور چلے گئے تھے  اور غوطے کھارہے تھے،  اُنہیں ضدی لہریں  واپس کنارے پہنچنے نہیں دے رہی تھی جس سے وہ  سمندر کے بیچوں بیچ بری طرح پھنس گئے تھے۔

اطلاع کے مطابق بنگلور سے پانچ سیول انجینرس  اتوار کی چھٹی پر تفریح کرنے کی غرض سے آج صبح مرڈیشور پہنچے تھے اور شام کو  سمندر میں تیرنے کے لئے اُترے تھے، مگر اونچی اُٹھتی لہریں  تینوں  دوستوں کو  کافی دور لی گئی اور  وہ سمندر کے بیچ بری طرح پھنس گئے،   دیگر دو دوستوں نے فوری طورپر مدد کے لئے   لائف گارڈس  کو پکارا جو  پلاسٹک  بوٹ لے کر  سمندر میں اُترگئے۔اور  بیچ سمندر میں پہنچ کر  تینوں کو  بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ ان تینوں کی شناخت بنگلور کے رہنے والے  ہریش نارائن، آنند رام جنیّا اور سریش گنگاچوڑیّا کی حیثیت سےکی گئی ہے۔ ان تینوں کی عمریں 24 سال بتائی گئی ہیں۔

لائف گارڈس  کے جن اہلکاروں  نے  بیچ سمندر میں پہنچ کر  تین سیاحوں کو بچانے میں کامیابی حاصل کی، اُن کے  نام  ششی دھر نائک،   چندرشیکھر ہری کانت،  رام چندریا، منجوناتھ شیٹ اور نرسمہا موگیر بتائے گئے ہیں۔ اس موقع پرمرڈیشور پولس بھی ان کی مدد کےلئے فوری طور پر  سمندر کنارے پہنچ گئی تھی۔

خیال رہے کہ  بارش کے موسم میں سمندری  لہروں میں کافی اُٹھان پائی جاتی ہے اور  مرڈیشور میں اکثر  سیاح سمندری موجوں کی زد میں آکر  ہلاک ہونے کی وارداتیں پیش آتی رہی ہیں،   مرڈیشور سمندر کے قریب ہی تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے بڑا بورڈ  اویزاں کرتے ہوئے سیاحوں کو  سمندر میں نہ اُترنے کی تاکید کی گئی ہے، مگر اس کے باوجود  باہر سے آئے ہوئے سیاح  سمندر کی دل کو لبھا دینے والی لہروں کو دیکھ کر اُس سے کھیلنے کےلئے اُترپڑتے ہیں اور  کافی لوگ اپنی جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

 

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...