موبائل چوری کرنے والوں کی ٹولی بھٹکل میں گرفتار؛ موبائل بھی کئے گئے برآمد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd June 2019, 9:51 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 23/جون (ایس او نیوز)ٰ  موبائل چوری کرنے والی ایک ٹولی کو آج اتوار کے دن پولس نے بے نقاب کردیا اورا ُن کے پاس سے چرائے گئے  چاروں موبائل بھی  برآمد کرلئے گئے۔

پولس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق   بھٹکل نیشنل ہائی وے پر ایکزی بیشن کے دوران  لوگوں کے موبائل چوری ہونے کی وارداتیں پیش آرہی تھی، ایسے میں  عمر فاروق نامی ایک شخص نے اپنا    موبائل چوری ہونے کی شکایت درج کی، جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے پولس نے  جال بچھادیا اور پہلے ایک چور کو  گرفتار کیا، بعد میں اُسی کی مدد سے دیگر  دو چوروں کو بھی گرفتار کیا گیا اور اُن کے پاس سے  چوری کئے گئے چاروں  موبائل برآمد کرلئے گئے۔

پولس ذرائع کے مطابق گرفتار شدگان کی شناخت  محمد عمران  (33)، اکرم سید (20) اور سید موسیٰ (21) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔  ان کا تعلق بالترتیب  بھٹکل کے گوپال کرشنا روڈ، گلمی اور حنیف آباد سے بتایا گیا ہے۔

بھٹکل ٹاون پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس  ان سے مزید  پوچھ تاچھ کرتے ہوئے چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔